College News Latest News

مرے کالج سیالکوٹ میں بزم فیض کے زیراہتمام یوم اقبال کی تقریب

 

سیالکوٹ:-گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں بزم فیٖض کے زیر اہتمام یوم اقبال شایان شان طریقے سے منایا گیا-پروگرام کے مہمان معظم علامہ اقبال کے نواسے اقبال صلاح الدین تھے-مہمان اعزاز کے طور پر اقبال صلاح الدین کی دختران شہر بانو اور شہوار کو دعوت دی گئی تھی-مہمان خصوصی پروفیر اسحق باجوہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور تھے جبکہ صدارت پروفیسر جاوید اختر بااللہ پرنسپل مرے کالج سیالکوٹ نے کی-پروگرام کا اہتمام پروفیسر محمودالحسن شاکر صدر شعبہ اردو کی سرپرستی میں کیا گیا تھا جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر مہر الیاس نے سرانجام دئیے-پروگرام کا انعقاد کالج کے مولوی میر حسن ہال میں کیا گیا-یاد رہے کہ مرے کالج سیالکوٹ کوعلامہ اقبال اور فیض جیسی شخصیات کی مادر علمی ہونے کا شرف حاصل ہے

 


Related posts

حکومت پنجاب نے ماہ رمضان کے لیے دفتری اوقات کا اعلان کر دیا

Ittehad

بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان،لیکچرر کا غیر قانونی طور پربطور ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تقرر

Ittehad

  فیصل آباد ۔راولپنڈی ۔لاہور اور بہاولپور ڈویژنوں کے نو کالجوں کے پرنسپلز کے پینلز  کی میرٹ لسٹ

Ittehad

Leave a Comment