2021 HED News Latest News

ڈیرہ غازی خان میں ایک نئے ایسوسی ایٹ کالج کے قیام کی منظوری

غازی یونیورسٹی کے قیام سے ڈیرہ شہر میں صرف ایک پبلک کالج رہ گیا ایک عرصہ سے گورنمنٹ سیکٹر میں  ایک کالج کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کے باعث فوری ایک نئے کالج کی منظوری دی گئی محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کالج فوری طور پر سیشن دو ہزار اکیس۔بائیس کے لیے فوری طور پر  فنگشنل ہو رہا ہے یہاں اس پر کلاسز کا اجراء کیا جا رہا ہے کالج کی اپنی بلڈنگ نہ ہونے کے سبب عارضی طور پر بلڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی عمارت کے خالی پڑے حصے کو اس مقصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا کالج کے قیام سے جہاں ایک طرف شہریوں کا تعلیم کا ایک بڑا مسلہ حل ہوگیا ہے وہاں غازی یونیورسٹی سے واپس آ کر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن کرنے والے اساتذہ بھی ایڈجسٹ ہو جائیں گے نئی کالج بلڈنگ کی تعمیر کے لیے سالانہ ترقیاتی سکیم جی ایس نمبر 411 بھی منظوری ہو گئی چنانچہ بلڈنگ کی تعمیر بھی جلد مکمل ہو جائے گی 

Related posts

جنوری پچیس احتجاجی تحریک کا تیسرا دن

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کی دو سو بائیس آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب

Ittehad

ٹائم سکیل پرموشن میں اگلے گریڈ میں کیا مالی فوائد حاصل ہونگے ۔۔ایک اور وضاحت 

Ittehad

Leave a Comment