2025 HED News Latest News

تعلیمی بورڈ گوجرانولہ میں تبدیلیاں رشید احمد بھٹی کو سیکرٹری اور اختشام جان بٹ کو کنٹرولر کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا

اضافی چارج بار بار بدلنے کی بجائے سرچ کمیٹی کے ذریعے مستقل بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں

گوجرانولہ ( نمائندہ خصوصی ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ میں سیکرٹری اور کنٹرولر کے اضافی چارج تبدیل کر دئیے گئے ہیں پروفیسر رشید احمد بھٹی کو سیکرٹری اور اختشام جان بٹ کو کنٹرولر کے اضافی چارج کی ذمہ داریاں سونپی گیں ہیں اس سے قبل پروفیسر گوہر الطاف جو مولانہ ظفر علی خان کالج وزیر آباد میں شماریات کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں گزشتہ برس اس عہدے کا اضافی چارج دیا گیا تھا ان سے اضافی چارج واپس لیکر گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس رشید احمد بھٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج محمد نعیم بٹ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے پاس تھا ان سے چارج واپس لیکر اختشام جان بٹ جو ڈی پی آئی آفیس میں بطور ڈائریکٹر (جنرل) کے عہدے پر کام کر رہے ہیں ان کے سپرد کر دیا گیا اساتذہ برادری کے حلقوں میں یہ بات بڑی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے کہ اضافی چارج لینے کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور انتظامی عہدے داران سے رسائی کی اس دوڑ کو ختم ہونا چاہیے اور خالی پوسٹوں کو مشتہر کر کے ان پر میرٹ پر مستقل تقرریاں کی جانا چاہیے

Related posts

سابقہ پی ایل ٹی میں اپنی ٹریننگ کا موقع ضائع کرنے والوں کو دوسرا موقع 

Ittehad

سندھ میں نظر ثانی شدہ چار درجاتی فارمولے کا نوٹیفکیشن جاری۔۔اب تناسب 2؛17؛35؛40

Ittehad

ترقی پانے والے بارہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا

Ittehad

Leave a Comment