2022 HED News Latest News

پانچ تعلیمی بورڈوں کے چیرمین کا ایڈیشنل چارج متعلقہ کمشنروں کے سپرد 

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے یکم جولائی دو ہزار بائیس کو  وزیر اعلی کی منظوری کے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تعلیمی بورڈوں بہاولپور ۔ڈی جی خان ۔فیصل آباد ۔ساہیوال اور سرگودھا کے چیرمین کا ایڈیشنل چارج اس ڈویژن کے کمشنر کے سپرد کر دیا ہے یہ جارج تین ماہ یا مستقل چیرمین کی تقرری تک ہے یہ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے باقاعدہ سمری بھجوائی گئی تھی یاد رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس امر کو کبھی اہمیت نہیں دی کہ پوسٹ خالی رہنے سے کونسے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور کسی بڑے افسر کو چارج سونپنے سے وہ مسائل حل نہیں ہوتے جو محض فائلیں اپنے دفتر منگوا کر دستخط کرتا ہے اور حکومت مطمن ہو جاتی ہے کہ مسلے حل ہو رہے ہیں یہ اہم پوستین کئی کئی ماہ خالی رہتی ہیں اور انہی پر کرنے کا پروسیجر اتنا لمبا اور پچیدہ ہے کہ اس میں کئی کئی ماہ لگ جاتے ہیں ٹنیور کے ختم ہونے یا بعض صورتوں میں ریٹائرمنٹ کا کافی عرصہ قبل پتہ ہی ہوتا ہے مگر اس کے لیے کبھی کوئی انتظام نہیں کیا جاتا تعلیم کسی حکومت کی اولیت نہیں بن سکی 

Related posts

تنظیم اساتذہ و پیپلا کے رہنما اور پنجابی ادب کے نامور استاد ڈاکٹر رانا ناصر انتقال کر گئ

Ittehad

فائزہ رعنا اور عمران جعفر ،فرحان چانداور جرات عباس،ارشاد ملک اور ساجد صدیقی ، محترمہ سعدیہ عالم ،اشتیاق جھتول اور امیتاز حسین کے انتخابی دورے

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس ۔۔فائزہ رعنا متفقہ امیدوار برائے مرکزی صدر پپلا نامزد

Ittehad

Leave a Comment