2021 Akhbaar Latest News

آگیگا کے دونوں دھڑے مشترکہ جد وجہد پر متفق ۔بیس مئی ۔چھبیس مئی اور سات جون کو مشترکہ دھرنوں کا اعلان

کل رات آگیگا کے دونوں دھڑوں کے قائدین اکٹھے ہوئے گلے شکوے ہوئے اور غلط فہمیاں دور ہوئیں اور آئندہ کے لیے اکھٹے جدوجہد پر اتفاق ہو گیا یاد رہے کہ  گزشتہ دھرنے کے نتائج پر آگیگا دو دھڑوں میں بٹ گئی تو ایک دھڑا حکومتی یقین دہانیوں پر دھرنا ختم کرنے کے حق میں تھا جبکہ دوسرا نوٹیفیکیشن کے حصول تک دھرنا جاری رکھنا چاہتا تھا  بعد از ذکر رہنماؤں کی نہ مانی گئی تو انہوں نے الگ  تنظیم آگیگا ہم خیال کے نام سے قائم کر لی اور نوٹیفیکیشن کے حصول کے لیے الگ سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا ادھر جب حسب وعدہ نوٹیفیکیشن نہ ہوا تو وعدہ پر یقین کرنے والوں کو بھی تشویش ہوئی اور یہ بھی کہ دوسرا گروپ ٹھیک کہتا تھا یہاں کمیٹیوں کا ایک لا امتناعی سلسلہ شروع ہو گیا اور دو ماہ گزر گئے اور یقین ہونے لگا کہ یہ اسے بجٹ تک لے جانے کی حکمت عملی تک عمل پیرا ہیں تو احتجاج کا فیصلہ کرنے کی خاطر میٹنگ کرنے لگے کل ہر دو فریقین کی ایگ ایگ میٹنگ تھی تو دونوں اطراف سے بعض سیانوں نے کہا کہ الگ الگ دھرنوں سے نقصان ہو گا تو اکٹھے ہوئے اور مشترکہ طور پر طے کیا کہ دونوں اطراف سے اعلان کردہ تاریخوں یعنی بیس اور چھبیس کو مشترکہ طور دھرنے ہونگے اور پھر بھی بات نہ بنی تو سات جون کو مسلسل اور فیصلہ کن دھرنا ہو گا جس کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی

آگیگا ہم خیال کی دعوت پر پی پی ایل اے کی قیادت نے قائم مقام صدر زاہد اعوان کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی اور کالج اساتذہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہ اعلان کیا کہ اگر دھرنا لمبا ہوا تو پی پی ایل اخراجات میں اپنا حصہ ڈالے گی اور شرکا کو ایک وقت کا کھانا پیش کرئے گی

Related posts

حکومت پرموشن کا عمل روک کر بد نیتی کا مظاہرہ کر دہی ہے آئین اور الیکشن ایکٹ رکاوٹ نہیں

Ittehad

پیپلا ساہیوال ڈویژن کو 2011 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دھانی

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز کو سول سیکرٹریٹ سے لارنس روڈ منتقل کرنے کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment