2024 Latest News Press Releases

ڈھاکہ میں نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طالب علموں کے ہنگامے،چھ افراد ہلاک لاتعداد زخمی

تمام پبلک و پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے

ڈھاکہ ۔میڈیا رپورٹ۔۔ آج سترہ جولائی 2024 بروز بدھ بنگلہ دیش کے صدر مقام ڈھاکہ میں طالب علموں نے نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف اچانک ہنگامے شروع کر دئیے پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے انسوگیس اور ربر کی گولیاں چلائیں دو دن کے ہنگاموں میں چھ طالب علم ہلاک اور لاتعداد زخمی ہوگئے حکام نے تمام پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ہنگاموں کا سبب پبلک سیکٹر نوکریوں میں کوٹہ بتایا جا رہا ہے یاد رہے کہ حکومت بنگلہ دیش نے 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کی تحریک کے دوران مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے سرکاری نوکریوں کا تیس فیصد کوٹہ مقرر کر رکھا ہے مظاہرین کا یہ موقف ہے کہ یہ اوپن میرٹ کی خلاف ورزی ہے اسے ختم کیا جائے

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور سائنس کالج لاہور کے وائس پرنسپل پروفیسر اظہار عباسی ریٹائر ہو گئے

Ittehad

ویب سائٹ پر اشتہار دیکر حکومتی ذمہ داری پوری ہو گئی ۔۔فلاں کالج / یونیورسٹی میں داخلہ نہ لیں

Ittehad

ڈاکٹر فرید شریف ڈائریکٹر سے ڈی پی آئی جنوبی پنجاب بنا دئیے گئے 

Ittehad

Leave a Comment