2024 General Notifications Latest News

لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے بھی کل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

نوٹیفکیشن محکمہ تحفظ ماحول نے جاری کیا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپنے الگ نوٹیفکیشنز جاری کررہےہیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) حکومت نے لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے بھی کل 20 نومبر 2024 بروز بدھ سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس فیصلے کے بعد صوبے کے تمام تعلیمی ادارے سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز ان کیمپس درس وتدریس کے لیے کھول دئیے گئے ہیں فیصلے کے بعد محکمہ ماحولیات پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کالجز اور یونیورسٹیوں جبکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکولز کے بارے میں اپنے الگ الگ نوٹیفکیشنز جلد جاری کر رہے ہیں محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق ایسا سموگ میں کمی کو ہواؤں کے رخ تبدیل ہونے کے سبب ہوئیں ہیں کے پیش نظر کیا گیا ہے البتہ وہ چاروں شرائط جن کے ذکر پہلے نوٹیفکیشن میں کیا گیا تھا اس کا اعادہ اس میں بھی کیا گیا ہے کہ تمام ادارے پونے نو بجے کھولیں گے تدریسی و غیر تدریسی سٹاف چہرے پر ماسک لگا کرائیں گے آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور تعلیمی ادارے تمام کلاسز کو اکٹھا چھٹی نہیں دیں گے

Related posts

پرموشن لینے کے لیے منافقت اور چھوٹ کا سہارا لینا پڑےگا پرفارما دیکھیں

Ittehad

دس کامرس کالجز کو قریبی جنرل کیڈر کالجوں میں شفٹ کرنے کی تجاویز مرتب کرنے کا ہدایت

Ittehad

پینشن مراعات میں کمی کے خلاف فپواسا اور پیپلا مل کر جد و جہد کریں گے ڈاکٹر امجد مگسی ۔فائزہ رعنا

Ittehad

Leave a Comment