2021 HED News Latest News

کالج اساتذہ کی تنخواہوں کا آسان اسائنمنٹ پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ۔تحفظات بے بنیاد ہیں

حکومت پنجاب نے کنٹیجنسی  (ہنگامی اخراجات ) کے طریق کار کو آسان بنانے اور سہل بنانے کے لیے مالی سال دو ہزار اکیس /بائیس کے لیے آسان اسائنمنٹ پروگرام کا اجراء کیا ہے پہلے اس کا نام  ایس ڈی اکاؤنٹ تھا اس کے تحت پرنسپل اپنی ضروریات کا  بجٹ بنا کر اپنے انتظامی سیکرٹری کے وسیلے سے سیکرٹری خزانہ کو بھجواتے تھے وہ منظوری کے بعد سیکرٹری کے ذریعے متعلقہ پرنسپل تک پہنچتے تھے۔ ضلعی خزانہ اس سلسلے میں رقوم کا حساب رکھتا تھا اب اس میں کچھ تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ اب سب کام انتظامی سیکرٹری کرے گا۔ دوسرا یہ کہ بل اکاؤنٹ آفس  پاس کرے گا وہ ہی چیک بک جاری کرے گا اور ان رقوم کا حساب رکھے گا۔ گورنمنٹ کالجز کے اساتذہ و دیگر عملے کی تنخواہوں و دیگر معاملات کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں وہ پہلے کی طرح ہی جاری رہے گا۔ وہ لیٹر جس کی بنا پر خدشات پیدا ہوئے ہیں یا پیدا کئے جا رہے ہیں وہ یونیورسٹیوں اور مکمل خود مختار اداروں کے بارے میں ہے جو ایچ ای سی کے ماتحت کام کرتے ہیں اور حکومت انہیں گرانٹ مہیا کرتی ہے۔

Related posts

پی پی ایل اے چکوال کی پبلک آگاہی مہم

Ittehad

گیارہویں کلاس کے داخلے پچیس ستمبر سے شروع ہوں گے

Ittehad

حکومت تنخواہوں کے معاملے پرنظرثانی کرکے تصادم کی فضا کوختم کرے ،اتحاداساتذہ

Ittehad

Leave a Comment