2025 Latest News Press Releases

ڈاکٹر نازیہ اکرم اور پروفیسر عابدہ پخاری کو پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ڈاکٹر نازیہ اکرم نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین واپڈا ٹاؤن لاہور اور پروفیسر عابدہ بخاری نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور کے پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے

پیپلا کے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران نے ان کے دفتر جا کر مبارکباد دی۔پھول پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) لاہور شہر میں خالی ہونے والی پرنسپلز کی اسامیوں پر نئے اساتذہ کو منتخب کر کے پرنسپل تعینات کیا گیا ہے شعبہ اردو کی نامور شخصیت ڈاکٹر نازیہ اکرم اور پروفیسر عابدہ بخاری بھی ان میں شامل ہیں کچھ دن قبل جاری ہونے آرڈرز میں ان کو پرنسپل تعینات کیا گیا ڈاکٹر نازیہ اکرم کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین واپڈا ٹاؤن لاہور میں اور پروفیسر عابدہ بخاری کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور میں تعینات کیا گیا ہے مرکزی صدر پیپلا محترمہ فائزہ رعنا ،صدر پیپلا لاہور ڈویژن پروفیسر حسن رشید ، جنرل سیکرٹری پیپلا لاہور ڈویژن محترمہ امنہ سعد یہ،نائب صدر لاہور ڈویژن محترمہ فرزانہ جبین ،ممبر ایگزیکٹو مرکز پروفیسر طارق بلوچ اور ممبر ایگزیکٹو ڈویژنل پیپلآ محترمہ خزینہ الماس نے ان کے دفاتر میں جا کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی پھول کے بکے ان کو پیش کیے اور ان کی کامیابی کی دعا کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

Related posts

ہفتہ شان رحمت العالمین ۔ صوبائی سطح کے انٹرکالجیٹ نعت اور قرآت کے مقابلہ جات کا انعقاد 

Ittehad

بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر طبعیات ڈاکٹر ریاض احمد ریٹائر ہوگئے

Ittehad

  ہائی کمیشن آف کینیڈا کے فلی فنڈڈ سکالرشپ 

Ittehad

Leave a Comment