2024 HED News Latest News

پرنسپلز کی اسامیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع

نئے شیڈول کے مطابق اب درخواستیں 30۔سنمبر تک دی جا سکیں انرولمنٹ کمپین کے دوران انتظامیہ کے ناروا اور توہین آمیز رویے کے باعث پروفیسرز کا پرنسپل بننے سے گریزاں

انتظامیہ نے رویہ نہ بدلا تو آگے چل کے پرنسپل تعینات کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں حکومت نے کبھی بھی ان انتظامی عہدوں کو با اختیار نہیں بنایا سٹوڈنٹ سے جانب سے پیدا کردہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے انہیں اکیلا چھوڑ دیا جاتا ہے

لاہور( نمائندہ خصوصی ) ہائر ایجوکیشن پنجاب کے پورٹل پر پرنسپلز کی۔خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی اب ان آسامیوں پر بیس سے تیس ستمبر 2024 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی ذرائع کے مطابق یہ تیسری مرتبہ توسیع اس لیے کرنا پڑی کہ پرنسپل بننے میں پروفیسر ز کی دلچسپی نہیں رہی انرولمنٹ کے اشو پر موجودہ اعلی افسران نے پرنسپلز کے ساتھ جو سلوک روا رکھا بد سلوکیوں و بدتمیزیوں کے جو واقعات منظر عام پر آئے عام اساتذہ میں ایسے عہدے قبول نہ کرنے کا رجحان پیدا ہو گیا ہے ایک رائے یہ بھی ہے کہ مختلف سیاسی ٹولوں کی جانب میل کالجوں میں جب لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کی جائے اس سے نمٹنے کے لیے پرنسپلز کو تنہا چھوڑ دیا ہے طلبا و طالبات کے داخلے روکے جائیں تو اعلی افسران پرنسپل کا ساتھ دینے طالب علموں کا ساتھ دیتے ہیں اور برا نتیجہ آئے تو پرنسپل کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے بے شمار مضافاتی کالجوں میں اس بنا پر ترقیاں روکی ہوئی ہیں ان تمام عوامل کے پیش نظر اساتذہ پرنسپلز بننے سے گریزاں ہیں اور مطلوبہ تعداد میں درخواستیں نہ آنے پر بار بار درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کرنا پڑ رہی ہے

Related posts

پرائیویٹ ہاسٹل کی چھت گرنے سے گورنمنٹ صادق ۔یونیورسٹی کی دو سٹوڈنٹس جان بحق

Ittehad

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں گریڈ بیس سے گریڈ پندرہ تک کی آسامیوں پر درخواستیں طلب

Ittehad

اخبار غم۔۔صدمات۔۔اظہار تعزیت

Ittehad

Leave a Comment