2025 Latest News Press Releases

بدعہدی کی گئی کٹوتی کی رقم فی الفور واپس دلائی جائے ورنہ احتجاج ہوگا پیپلا کی پریس کانفرنس

آگیگا کی تحریک میں وعدہ ہوا کابینہ نے منظوری دے دی نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا اس کے بعد اچانک کٹوتی کرنا بد نیتی کے علاؤہ اور کچھ نہیں فورا مطمئن نہ کیا گیا تو پیپر مارکنگ /پریکٹیکلز کے بائیکاٹ سمیت ہر طرح کے آپشن کھلے ہیں

ادھر مرکزی سینئر نائب صدر شیر محمد گوندل اور مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان حیات اللہ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو درخواست دے دی 3 جون کو سماعت ہوگی

لاہور (نامہ نگار ) ماہانہ تنخواہوں میں انکم ٹیکس کی مد میں بے حد بھاری کٹوتیوں کے خلاف اساتذہ برادری میں غم وغصہ کہ لہر دوڑ گئی ہے عید کے موقع پر ہر کوئی سیخ پا نظر آتا ہے پیپلا کے مرکزی ایگزیکٹو نے باہمی صلاح مشورے سے ایک لالحہ عمل بنایا ہے آج صدر پیپلا فائزہ رعنا اور جنرل سیکرٹری محبوب عارف نے لاہور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اعلی حکام تک کمیونٹی کی آواز پہنائی کہ اساتذہ برادری سے بد عہدی اور دھوکہ دہی ہوئی ہے ہمارے ساتھ وعدہ ہوا قومی اسمبلی میں قانون سازی ہوئی نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا مگر اچانک بغیر اطلاع کے شب خون مارا گیا اور ایک تہائی تنخواہیں انکم ٹیکس کی مد میں کاٹ لی گئیں یہ 25 فیصد ریبیٹ کی رقم کے نام پر کاٹی گئی جس کی واپس کا فیصلہ ہو چکا تھا پیپلا کے رہنماؤں نے حکام کو متنبہ کیا کہ اگر فوری کٹوتی کی رقم کی واپسی نہ کروائی گئی تو احتجاج کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں رہے گا اور یہ انتہائی اقدام جیسے مارکنگ کا بائیکاٹ اور پریکٹیکلز کے امتحانات کا بائیکاٹ بھی ہو سکتا ہے دوسری جانب سرگودھا سے مرکزی سینئر نائب صدر شیر محمد گوندل اور مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان حیات اللہ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو شکایت درج کروائی ہے جس کی سماعت 3 جون کو ہو گئی

Related posts

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کالجز کا دفتر لیک روڈ شفٹ کر دیا گیا بلڈنگ اصل حالت میں بحال کی جائے گی

Ittehad

ڈیپارٹمنٹل پرموشن کیمٹی کا اجلاس 28 مارچ کو طے ہوگیا چالیس کیسز تاحال نہیں پہنچ پائے

Ittehad

چھ خواتین لیکچررز کو پرفارما پرموشن کی صورت میں کھویا ہوا حق مل گیا

Ittehad

Leave a Comment