2022 College News Latest News

گورڈن کالج راولپنڈی کی پرائیویٹائزیشن تعلیمی تباہی کی بدترین مثال ثابت ہوگی ۔

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( پریس ریلیز ) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں تاریخی گورنمنٹ گورڈن کالج کے حوالے سے پرائیویٹائزیشن کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں تعلیم دشمن پالیسیوں کا نقطہ ء آغاز قرار دیا ہے بیان میں اس طرح کے کسی بھی اقدام کو ایک اہم تاریخی تعلیمی ادارے کے نام و نشان کو مٹانے سے تعبیر کیا گیا۔ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پرائیویٹائزیشن سمیت کسی بھی ایسے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے جس سے اس شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہوں۔ بی پی ایل اے نے بلوچستان کی سطح پر ہر قسم کی غلط پالیسیوں کی کامیابی کے ساتھ شدید مزاحمت کی ہے امید ہے تعلیم سے متعلق کسی بھی شعبے کسی قسم کے شب خون کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس بارے میں ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

Related posts

پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کی کال پر قافلے دھرنے میں شرکت کے لیے لاہور کی جانب رواں دواں

Ittehad

لاہور ڈویژن نے کالج ٹیچرز انٹرنز کی نظر ثانی شدہ لسٹ جاری کر دی

Ittehad

پی پی ایل اے کی کاوشوں سے ٹریننگ بیجز 1&2 کا رزلٹ جاری

Ittehad

Leave a Comment