2022 HED News Press Releases

عدالت عالیہ نے سنگل پینشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوہری پینشن کا حکم دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے پینشن کے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے دو پنشنز کے ہوتے ہوے صرف ایک پینشن ہی وصول کر سکنے کے پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کو انصاف کے منافی قرار دے دیا اور جکومت پنجاب کو حکم دیا کہ دونوں پینشن ادا کی جائیں تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ایک مقدمہ پیش ہوا جس  میں ایک بیوا  کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کی موکلہ اپنے والد اور اپنے خاوند دونوں کی پینشن کی حقدار ہے جبکہ محکمہ خزانہ کا جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن جس میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک پینشن مل سکتی ہے اسے حق سے محروم کر دیا گیا ہے سرکاری وکیل نے اسے بارے میں بھی اس نوٹیفیکیشن کی تفصیل بیان کی اور کہا کہ یہ ہی نوٹیفیکیشن رائج ہے عدالت عالیہ نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ دے دیا کہ یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دے دیا اور حکم دیا کہ اسے معطل کیا جائے خاوند  اور والد دونوں کی پنشن درخواست گزار  کو ادا کی جائے 

Related posts

خواتین پروفیسرز و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز پوسٹنگ نوٹیفیکیشن بارے اپ ڈیٹ

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال لیکچررز خواتین سنیارٹی نمبر 1900 تک فیصل مردانہ سنیارٹی نمبر 1800تک فیصل

Ittehad

  بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانےوالی 284 خواتین کے احکامات تعیناتی جاری ءوگئ               

Ittehad

Leave a Comment