2022 College News Latest News

  رحیم یار خان ۔۔ڈاکٹر محمد اجمل بھٹی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

جرات مند  منتظم تھے عمدہ تعلیمی ماحول کی فراہمی کی خاطر ملازمت تک کی پرواہ نہیں کی باطل قوتوں سے بر سر پیکار رہے اپنے فرض کی خاطر بیس گریڈ کی پرموشن کی قربانی دے دی مگر سمجھوتہ نہ کیا کالج کی تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا سٹاف اور طالب علموں کی دلوں میں ہمیشہ رہیں گےخواجہ فرید کالج کو موجودہ تدریسی مقام دلوانے میں ان کا کلیدی کردار ہے بطور پرنسپل  ان کا شفقت کا ہاتھ سٹاف اور طلبہ وطالبات پر ہمیشہ رہا 

گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کے سابق پرنسپل اور نامور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل بھٹی مدت ملازمت مکمل کر کے پندرہ جولائی دو ہزار بائیس کو ریٹائر ہو گئے انہوں نے تقریباً 33 برس محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تدریسی اور انتظامی خدمات سر انجام دیں انہوں نے پندرہ فروری دو انیس سو نواسی میں بطور لیکچرار اردو سروس کی شروعات کی تئیس دسمبر دو ہزار چھ کو ترقی ملی اور انہیں اسسٹنٹ پروفیسر بنایا گیا دوسری مرتبہ چھبیس مارچ دو ہزار تیرہ کو پرموٹ کرکے ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دیا گیا تیسری مرتبہ ان کی پرموشن ڈیو تھی کہ کچھ علم دشمن قوتوں نے ان کے خلاف درخواست بازی شروع کر دی اور انہیں انکوائری میں الجھا دیا خواجہ فرید کالج کو ان نے فرش سے اٹھا کر عرش پر بیٹھا دیا طالب علموں کی تعداد   کو ڈھائی ہزار  سے آٹھ ہزار تک لے گئے انٹرمیڈیٹ کلاسز میں داخلہ اجھے طلبہ کی خواہش بن گیا یہ حسد تھا یا ذاتی پرکاش کہ انہیں پرنسپل کے عہدے سے ہٹوایا گیا یقیناً اس سے کالج متاثر ہوا محکمہ تعلیم کے حکام نے معاملے کی  چھان بین نہ کی جس کی وجہ سے کالج ایک عمدہ منتظم سے محروم ہو گیا اور انگریز کے فرسودہ رولز نے انہیں آخری ترقی سے بھی محروم کر دیا خواجہ فرید کے محبتی ساتھیوں نے ان کے اعزاز میں ایک نہایت شاندار ،تقریب پذیرائی ،کا انعقاد کیا ان کی سارے دور کی خدمات کا سہرا یا گیا انہیں الوداع کہتے ہوئے ہر آنکھ اشکبار تھی ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں عمر خضر عطا فرمائے انہیں صحت مند رکھے اور وہ نیکی و فلاح کے امور ہمیشہ سر انجام دیتے رہیں

تقریب پذیرائی اور الوداعیہ کے جذباتی مناظر کے لیے لنک کو کلک کریں

Yhttps://youtu.be/gRUfMJVOL0Y

Related posts

برین ٹیومر۔۔پروفیسر عباس رضا بیگ کی جان لے گیا

Ittehad

گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر انسنٹیو الاؤنس

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی میں گومگو کی کیفیت کھل گئی /نہیں کھلی

Ittehad

Leave a Comment