2023 Latest News Obituary

گورنمنٹ کالج نہاولنگر کے  سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد علی ندیم انتقال کر گئے 

ڈاکٹر محمد علی ندیم کو آج ان کے آبائی قصبہ منچن آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا 

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج بہاولنگر کے سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرگ  لاہور اور گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے  سابق  اسلامیات کے استاد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ندیم آج قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً اٹھاون برس تھی وہ پندرہ نومبر انیس سو چونسٹھ کو ضلع بہاولنگر کے قصبہ چشتیاں میں پیدا ہوئے  دو نومبر انیس سو چورانوے کو بطور لیکچرر سرکاری ملازمت اختیار کی  دس دسمبر دو ہزار دس کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنے  پھر ڈائریکٹ سلیکشن کے ذریعے دو ہزار سولہ  ایسوسی ایٹ پروفیسر منتخب ہوکر چھبیس دو ہزار سولہ کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر جوائن کیا انہوں نےسروس کا زیادہ حصہ لاہور کے کالجوں میں نوکری کی گزشتہ برس منتخب ہو کر آبائی ضلع بہاولنگر کے بڑے کالج گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر میں پرنسپل تعینات ہوئے مگر زیادہ عرصہ  نہ رہے اور واپس ٹرانسفر ہوکر لاہور چلے کئے زمانہ  طالبعلمی سے ہی پہلے جمعیت اور پھر سروس میں ا کر تنظیم اساتذہ سے وابستہ رہے  اتحاد اساتذہ ان کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے 

Related posts

  چھ تعلیمی بورڈوں کے چیرمینز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار

Ittehad

ریٹائرڈ بزرگ پروفیسر شبیر مغل اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

ہارون آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر محمد حنیف اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

Leave a Comment