2022 HED News Latest News

پے پروٹیکشن پر اٹھنے والے اخراجات کا مکمل تخمینہ اگلے ہفتے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو بھجوا دیا جائے گا 

ڈائریکٹر پلاننگ کے مطابق کچھ اضلاع کے علاؤہ تخمینہ موصول ہو گیا ہے ان سے بھی اگلے چند روز میں متوقع ہے مکمل ہوتے ہی سیکرٹریٹ بھجوا دیا جائےگا اتحاد اساتذہ پاکستان اور پپلا کے وفد کو ڈی پی آئی کی یقین دہانی 

پے پروٹیکشن کمیٹی، پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کے وفد نے مورخہ 3 اکتوبر کو ڈی پی آئی آفس میں ڈی پی آئی ڈاکٹر عاشق، ڈائریکٹر ایڈمن انیس شیخ اور ڈائریکٹر پلاننگ صفدر عباس کے ساتھ پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے ڈیٹا کلیکشن کے حوالے سے میٹنگ کی۔ اساتذہ کی جانب سے ملاقات میں اتحاد اساتذہ کے سینئر رہنما غلام مصطفی، پی پی ایل اے کی مرکزی نائب صدر فائزہ رعنا، پی پی ایل اے لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری حسن رشید، پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی لاہور کے کنوینر ناصر ادیب اور ڈاکٹر شمائلہ حسین موجود تھے۔ یہ ملاقات سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے ملاقات کے فالو اپ میں تھی۔ سیکرٹری نے ہدایت جاری کی تھی کہ جلد از جلد پے پروٹیکشن کے سلسلے میں اخراجات کا تخمینہ بھجوایا جاِئے تاکہ چیف سیکرٹری آفس میں بھیجا جا سکے۔ ڈائریکٹر پلاننگ نے وفد کو آگاہ کیا کہ زیادہ تر ڈویژنز سے تخمینہ آچکا ہے۔ ڈی پی آئی صاحب نے ڈائریکٹر پلاننگ کو ہدایت جاری کی کہ باقی رہ جانے والے اضلاع کو ٹیلی فون کرکے جلد تخمینہ منگوایا جائے اور ایک ہفتے کے اندر اندر اس کام کو مکمل کیا جائے۔

Related posts

  پرموشن لنکڈ ٹرینگ اسسٹنٹ پروفیسرز کا رزلٹ سو فیصد لیکن نمبرز زیادہ کس کے

Ittehad

دو سو باسٹھ نو منتخب خواتین لیکچررز لائبریری سانئس کی پوسٹنگ تجاویز ۔اعتراض اکیس مارچ تک

Ittehad

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان بارے تالحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا

Ittehad

Leave a Comment