HED News Latest News

تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے بتدریج کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15سے 30 ستمبر تک بتدریج کھولنے کا اعلان کردیا۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ 15ستمبر سے اسکولوں میں نویں، دسویں جماعت، انٹرمیڈیٹ اور جامعات میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوجائے گا، جبکہ 7 دن جائزہ لے کر چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز 23 ستمبر سے شروع ہوں گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے متعلق میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا کہ 15ستمبر سے ہائی ایجوکیشن کے ادارے یعنی جامعات، کالجز اور 9ویں دسویں کی کلاسز کھولی جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا اسکول جاسکیں گے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ 30 ستمبر کو صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد پرائمری جماعت کے طلبا کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ والدین کا شکریہ، جنہوں نے انتہائی تحمل سے 6 ماہ گزارے، آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کرسکیں۔وفاقی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی صحت کو مانیٹر کرنا بہت ضرور ہے، اس لیے ہم نے تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

پشاور ۔ فیملی پینشن 75فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کر دی گئی

Ittehad

گوجرانوالا میں پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس

Ittehad

  کالج ٹیچرز انٹرنی کی لاہور ڈویژن میں تین سو پچاس اور بہاولپور ڈویژن کی 1502 آسامیاں ہیں جن کی کالج وائز تفصیل یوں ہے

Ittehad

Leave a Comment