2022 Latest News Press Releases

گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کےلیے کیسز طلب

پنجاب سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں گزشتہ چھ سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنےکے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں اور اب انہیں عملی طور پر مستقل کرنے کے لیے کیسز طلب کر لیے گئے ہیں یاد رہے کہ مذکورہ ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کے بعد یہ شرط عائد کر دی کہ وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کریں جس پر انہوں نے ایک احتجاجی تحریک شروع کی کہ ان بلا شرط مستقل کیا جائے جسے تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اسمبلی سے یہ بل منظور کروایا اور وزیر اعلی پنجاب کو یہ اختیار حاصل ہو گیا کہ وہ پنجاب  پبلک سروس کمیشن میں بھجوائے بغیر کسی ملازم کو مستقل کر سکتے ہیں اب سیکرٹری سکولز نے ان کے کیسز طلب کیے ہیں اور ایک سمری بھجوائیں گے اور یوں یہ گیارہ ہزار ایجوکیٹرز مستقل ہو جائیں گے

Related posts

کالج اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

Ittehad

جشن بہاراں  گلبرگ کالج۔دیال سنگھ شالیمار اور ساہیوال میں شاندار تقریبات

Ittehad

سیکرٹری ڈاکٹر واصف خورشید ٹرانسفر ،احمد رضا سرور ان کی جگہ لیں گے

Ittehad

Leave a Comment