2021 Akhbaar HED News Latest News Obituary

اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر یونس علی انتقال کر گئے

گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر یونس علی گزشتہ شب انتقال کر گئے مرحوم ڈاکٹر یونس علی ایک لمبا عرصہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے پرنسپل رہے اور وہاں سے بطور پرنسپل ریٹائر ہوئے ان کی عمر تقریباً پچھتر سال تھی اور بظاہر وہ تندرست چاق و چوبند رندگی بسر کر رہے تھے انہوں نے بطور  لیکچرر بیالوجی گورنمنٹ کالج مری سے پھر انہیں لیکچرر زوالوجی گورنمنٹ کالج فیصل آباد (اب یونیورسٹی) تعینات کیا گیا پھر ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ کالج لاہور ا گئے وہاں سے سکالرشپ پر سوان سی یونیورسٹی ویلز انگلستان پی ایچ ڈی کے چلے گئے انیس سو اٹھاسی میں ڈائریکٹ پرنسپل سلیکٹ ہوئے کچھ عرصہ راجن پور میں تعینات ہوئے کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج چکوال میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دیں پھر ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور چلے آئے اور گیارہ برس تک خدمات سر انجام دینے کے بعد دو ہزار چھ میں یہیں سے ریٹائر ہوئے ان کی صحت قابل رشک تھی اس لیے درس و تدریس سے وابستہ رہے ریٹائرمنٹ کے بعد بیکن ہاؤس سسٹم کے ہیڈ آفیس میں بطور ڈائریکٹر کام کیا 

Related posts

کالج اساتذہ کی ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال ۔گریڈ انیس سے بیس و گریڈ اٹھارہ سے انیس

Ittehad

پارلیمنٹ احتجاج میں  حافظ رمضان سربراہی میں  پپلا سرگودھا ڈویژن کی  شرکت

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی الیکشن اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پی یو ۔۔ٹی ایف گروپ کی جیت

Ittehad

Leave a Comment