2021 HED News Latest News

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے کی بنا پر پندرہ کالج اساتذہ کے خلاف کاروائی

حکومت پاکستان نے حکومت پنجاب کو ایک رپورٹ بھجوائی ہے جس کے مطابق بہت سے سرکاری ملازمین یا ان کے ریر کفالت بیوی بچے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد وصول کرتے رہے ہیں رپورٹ موصول ہونے پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سیکرٹری کو پندرہ لوگوں کی فہرست فراہم کی ہے جو مختلف کالجوں میں بطور پروفیسر یا کامرس کالجوں میں بطور انسٹرکٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان میں ڈیرہ غازی خان کے ایک ڈائریکٹر ایجوکیشن کا نام بھی ہے یوں لگتا ہے کہ تحقیق کرنے والوں نے کوئی ابہام نہیں رہنے دیا ان کے مکمل نام موجودہ پوسٹنگ ایڈریس گھروں کے پتے اور ٹیلی فون ایڈریس دیے گئے ہیں چونکہ معاملہ انتہائی حساس ہے لہذا ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں اپنی وضاحت تین روز کے اندر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو دیں یہ لیٹر پندرہ جولائی کو بھجوایا گیا مگر وہ آج کالجوں میں متعلقین کو موصول ہوا

Related posts

ڈاکٹر حفیظ الرحمن طاہر تونسوی انتقال کر گئے۔

Ittehad

  فیصل آباد ۔راولپنڈی ۔لاہور اور بہاولپور ڈویژنوں کے نو کالجوں کے پرنسپلز کے پینلز  کی میرٹ لسٹ

Ittehad

آسٹریا گورنمنٹ فولی فنڈڈ سکالر شپ 2021-22 بہت سے مختلف شعبوں کے لیے

Ittehad

Leave a Comment