2021 HED News Latest News

پی پی ایل اے کے وفد کی وزیر تعلیم اور سیکرٹری سروسز سے کامیاب ملاقاتیں

آج پی پی ایل اے کے وفد نے منسٹر ہائر ایجوکیشن جناب راجہ یاسر  ہمایوں  سرفراز  سپیشل سیکرٹری جناب نعیم غوث، ایڈیشنل سیکرٹری جناب طلحہ محمود، اور سیکرٹری سروسز جناب صاحبزادہ شہر یار سلطان سے ملاقات کی وفد میں جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم کے ہمراہ اتحاد اساتذہ کے سینئر رہ نما جناب پروفیسر غلام مصطفی ، قائمقام صدر پی پی ایل اے پروفیسر زاہد اعوان، صدر لاہور ڈویژن پروفیسر توصیف صادق، صدر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان سینئر نائب صدر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر شیر محمد گوندل، اور پروفیسر محمد تنویر قریشی شامل تھے
منسٹر ہائر ایجوکیشن کو آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ کے حوالے سے پی پی ایل اے کا موقف تحریری طور پر پیش کیا گیامنسٹر نے اس موضوع پر مشاورت کے بعد مناسب اقدام کا وعدہ کیا، سپیشل سیکرٹری جناب نعیم غوث کو تحریری طور پر آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ اور پے پروٹیکشن پر پی پی ایل اے کا موقف تحریری طور پیش کیا جناب نعیم غوث نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری سے ملاقات میں تحریری طور پر دلائل پیش کرنے کو کہا تھا۔
ایڈیشنل سیکرٹری جناب طلحہ محمود سے یونیورسٹی اساتذہ کے پوسٹنگ آرڈرز، اور آن لائن ٹرانسفر کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل پر بات ہوئی ایڈیشنل سیکرٹری نے اس حوالے فوری اقدامات کا حکم دیا، وفد نے سیکرٹری سروسز جناب صاحبزادہ شہر یار سلطان سے بھی ملاقات کی اور پروموشن کے حوالے تعاون کی اپیل کی سیکرٹری سروسز نے وعدہ کیا ان کے دفتر کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا اسسٹنٹ پروفیسر میل کی یک مشت پروموشن پر انہوں نے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا 

Related posts

سرکاری اداروں میں جشن آزادی تزک و احتشام سے منایا جائے

Ittehad

آگیگا یقین دہانی پر پھر گھٹنے ٹیک گئی دھرنا ختم کرنے کا اعلان ۔۔ہم خیالوں کا اختلاف۔.چھبیس مئی کو دھرنا ہوگا

Ittehad

حکومت پنجاب نے لین دین کے لیے پندرہ بینکوں کا اعلان کر دیا

Ittehad

Leave a Comment