2025 HED News Latest News

محکمہ تعلیم نے پاسنگ مارکس تینتیس سے بڑھا کر چالیس فیصد کرنے کی تجویز دے دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز میں پارسنگ مارکس 33 فیصد قیام پاکستان سے چلی آ رہی تھی اسے 40 فیصد کرنے کی تجویز کمیٹی آف چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پنجاب کے اجلاس میں پیش ہوگی منظوری کے بعد یہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 سے لاگو ہو جائے گی

تجویز کردہ پالیسی کے لاگو ہونے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ رٹا کلچر کے خاتمے میں مدد ملے گی اور مجموعی طور پر نظام تعلیم مضبوط ہوگا

لاہور (نامہ نگار )پنجاب کے صوبائی محکمہ تعلیم نے امتحانی سسٹم میں بنیادی تبدیلی لانے کی پالیسی کی تجویز دی ہے تجویز کردہ پالیسی کے مطابق میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پاسنگ پرسنٹیج 33 فیصد سے 40 فیصد کرنے کا ادادہ ظاہر کیا گیاہے اسے کمیٹی آف چیئرپرسن تعلیمی بورڈز پنجاب کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈوں کے چیرمین ممبرز ہیں اگر اسے منظور کر لیا گیا تو اگلے سال دو ہزار چھبیس سے لاگو کر دیا جائے گی خیال ہے کہ اس کے نفاز سے رٹا کلچر کا خاتمہ ہوگا اور معیار تعلیم بلند ہوگا یہ بھی کہ ایسا کرنے سے پڑھائی میں تصوراتی رحجان فروغ پائے گا

Related posts

صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی میٹنگ میں 230 مرد وخواتین کی گریڈ بیس میں ترقی

Ittehad

لاہور،راولپنڈی اور سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پرنسپلز شپ کے امیدواران توجہ فرمائیں

Ittehad

پروفیسر کاشف فراز نے ڈی پی آئی آفیس میں ڈائریکٹر ایڈمن میل کا چارج سنبھال لیا

Ittehad

Leave a Comment