2025 Latest News Press Releases

پروفیسر حنیف عباسی کے لیے ،،اعتراف خدمت،، تقریب منعقد کی گئی

تقریب میں مہمانان اعزاز سابقہ صدور پیپلا پروفیسر رانا اصغر علی،پروفیسر زاہد شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر طارق کلیم ،پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم اور موجودہ صدر پروفیسر فائزہ رعنا اور چیرمین آگیگا پنجاب خالد جاوید سنگھیڑہ کے ساتھ مرکز نگاہ پروفیسر محمد حنیف عباسی سابق صدر تحریک اساتذہ پاکستان اور موجودہ صدر تحریک اساتذہ پروفیسر افضل عابد سٹیج پر تشریف ہیں  فرما ہیں

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک اساتذہ کے سابق صدر و موجودہ سرپرست اعلی پروفیسر حنیف عباسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے لیے ،، اعتراف خدمت، کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد آج گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں کیا گیا تقریب میں نامور ٹریڈ یونینسٹوں نے شرکت کی پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے سابق صدور پروفیسر رانا اصغر علی ،پروفیسر زاہد شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر طارق کلیم ،پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم اور موجودہ صدر پیپلا پروفیسر فائزہ رعنا نے شرکت کی آگیگا کے چیرمین جناب خالد جاوید سنگھیڑہ تقریب میں شرکت کے لیے ملتان سے تشریف لائے تھے تحریک کے موجودہ صدر پروفیسر افضل عابد نے تحریک کی نظامت کے فرائض سر انجام دئیے تمام مقررین نے اپنے اپنے انداز میں جناب پروفیسر حنیف عباسی کی تین دہائیوں پر محیط اساتذہ کے لیے گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی اور سراہا تقریب میں کالج اساتذہ کی بڑی تعداد کے علاؤہ اپیکا کے قائدین بھی شریک ہوئے

Related posts

کرونا ایک اور ساتھی چھین کر لےگیا پروفیسرشاہد فاروق انتقال کرگئے

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ عبد الستار نجم کی ریٹائرمنٹ ۔تقریب پزیرائی

Ittehad

  پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈنگ ٹپاؤ بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے اعلی ترین انتظامی عہدے پر عارضی تقرریاں 

Ittehad

Leave a Comment