2022 Latest News Press Releases

کامرس کالج علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے پرنسپل پروفیسر کامران ظہور مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

کامران ظہور سیاسیات کے پروفیسر ہیں ملازمت کا لمبا عرصہ گورنمنٹ ایف سی کالج کے متبادل گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ رہے وہاں بطور وائس پرنسپل بھی خدمات سر انجام دیں تاریخ پیدائش  کے حوالے سے ان کی ریٹائرمنٹ دو اکتوبر دو ہزار بائیس بنتی تھی اتوار چھٹی کے باعث ہفتہ یکم اکتوبر کو فارغ ہوئے سٹاف نے   پر تپاک اور محبت سے رخصت کیا

گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر کامران ظہور مدت ملازمت مکمل کر کے دو اکتوبر دو ہزار بائیس کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے تین اکتوبر دو ہزار بائیس کو لاہور میں پیدا ہونے والے پروفیسر کامران ظہور نے سیاسیات میں ماسٹر کرنے کے بعد پبلک سروس کمیشن کا امتحان انیس سو چھیاسی میں پاس کرکے سات جولائی انیس سو چھیاسی کو بطور لیکچرر سیاسیات جوائن کیا ترقی پاکر دو ہزار چار میں اسسٹنٹ پروفیسر بنا دئیے گئے ترقی پاکر دس نومبر دو ہزار چار کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا دوسری مرتبہ ترقی دو ہزار دس میں ہوئی انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سیاسیات بنا دیا گیا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر چھ جنوری دو ہزار دس کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر جوائن کیا تیسری ترقی جنوری دو ہزار سولہ کے سلیکشن  بورڈ ون نے دی اور بطور پروفیسر آف سیاسیات محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جوائن کیا پروفیسر کامران ظہور نے بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں وائس پرنسپل کے طور پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے اعتراف میں انہیں گورنمنٹ کالج آف کامرس علامہ اقبال ٹاؤن کا پرنسپل منتخب کیاگیا جہاں سے وہ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے 

Related posts

  فیصل آباد ۔۔پروفیسر ریاض الحق  وفات پا گئے

Ittehad

طارق کلیم کا فخرجمعیت ،تاریخ کے آئینے میں

Ittehad

خبر دار۔۔۔دو سالہ بی اے/بی ایس سی کورسز میں داخلہ نہ لیں ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وضاحت

Ittehad

Leave a Comment