سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے مہمان خصوصی جبکہ دیگر خاص مہمانان میں سپشل سیکرٹری منیب الرحمن ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعظم خان، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید انصر اظہر اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن احسن مختار ملک شامل تھے

لاہور (نامہ نگار) 27 فروری 2025 بروز جمعرات ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز لاہور کے آڈیٹوریم میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گزشتہ ایک دو ماہ کے دوران محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ہونے والی تقریبات کو کامیاب بنانے پر ڈویژنل ڈائریکٹر ز پرنسپلز صاحبان اور محکمہ کے دیگر افسران کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے