2021 HED News Latest News

محترمہ ثمینہ بھٹی گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونا منڈی کی پرنسپل تعینات

گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو کوپر روڈ لاہور کی مسز ثمینہ یاسمین کو گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونا منڈی لاہور میں پرنسپل تعینات کیا گیا ہے گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونا منڈی لاہور کی یہ پوسٹ ایک عرصہ سے خالی پڑی ہے ایک مرتبہ انٹرویو ہوئے تو  وزیر تعلیم یاسر ہمایوں سرفراز نے یہ کہہ کر تمام امیدواران کو رد کر دیا کہ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے اور اچھی  پڑھیں لکھی اورشہرت کی حامل خاتون کو اس کا پرنسپل ہونا چاہئے  کیونکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونا منڈی لاہور کی پوسٹ گریڈ بیس کی ہے  اور وہاں کئی مضامین میں بی ایس کلاسز ہیں پتہ نہیں پھر کیا ہوا کہ پی ایچ ڈی ایم فل خواتین کو چھوڑ کر ایک جونیر ایسوسی ایٹ پروفیسر ایم اے اردو کو منتخب کیا گیا محترمہ ثمینہ یاسمین جو ثمینہ بھٹی کے نام سے کئی مرتبہ تحریک اساتذہ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑتی رہی ہیں اور دو مرتبہ پی پی ایل اے کی عہدے دار بھی رہ چکی ہیں اب دیکھیں کہ وہ کیسے اس غیر جانبدار عہدے کو چلاتی ہیں 

Related posts

  ایڈیشنل چارج ہائر ایجوکیشن علی سرفراز حسین کی بجائے نبیل جاوید سیکرٹری سکولز کے سپرد

Ittehad

فیصل آباد میں آگیگا کا کامیاب مظاہرہ اتحاد اساتذہ پاکستان ایک بڑے فریق کے طور پرشامل

Ittehad

یونیورسٹی آف لاہور:تدریسی وغیر تدریسی عملے کو ملازمتوں سے نکالنے کا آغاز

Ittehad

Leave a Comment