2024 Latest News University / Board News

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیں میٹرک کے امتحانات اگلے سال چار مارچ سے شروع ہونگے

داخلہ فیس و داخلہ فارم بجھوانےکی تاریخوں میں توسیع کر دی گئی ہیں اب بغیر لیٹ فیس کے داخلے چھ دسمبر تک بجھوانے جا سکیں گے ڈبل فیس کے ساتھ سات سے بیس دسمبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ اکیس دسمبر سے دو جنوری 2025 تک بجھوانے جا سکیں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمینز نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے امتحان کے انعقاد اور داخلہ فیس بجھوانے سمیت شیڈول کا اعلان کر دیا اس ضمن میں سیکرٹری پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمینز نے نوٹیفیکشن کر کے تمام تعلیمی بورڈز کو بھیج دیا ہے جو اپنے اپنے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کریں گے ۔شیڈول کے مطابق اس مرتبہ میٹرک کے امتحانات کا آغاز چار مارچ 2025 سے ہوگا سکولز سے سنگل فیس کے ساتھ داخلے بجھوانے جانے کا آغاز ہوچکا ہے چھ دسمبر تک جاری رہے گا ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ داخلے سات دسمبر سے بیس دسمبر تک بجھوائے جا سکتے ہیں ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے بجھوانے کی تاریخ اکیس دسمبر 2024 سے 2 جنوری 2025 تک ہے

Related posts

راولپنڈی ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر شفیق بٹ انتقال فرما گئے

Ittehad

  سنیارٹی نمبر 401 تا 900  خواتین اسسٹنٹ پروفیسر لسٹ میں مسنگ کالم مکمل کروائیں

Ittehad

وضاحت — اسسٹنٹ پروفیسرز مردانہ و زنانہ کی ترقی نہیں محض پری پی ایس بی ہوئی ہے

Ittehad

Leave a Comment