2023 HED News Latest News

انتیس دسمبر کو ہونے والی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی میٹنگ کے منٹس تاحال رکے ہوئے ہیں

جلدی جلدی میں ہونے والی اس میٹنگ میں کئی کیسز نامکمل کئی کے غلط شناختی کارڈ نمبر غلط درج ہونے  کی بنا پر آنٹی کرپشن رپورٹ سے محروم رہے درست کر کے دوبارہ بھجوانے پر ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی  ان وجوہات کی بنا پر تاحال منٹس مکمل ہو کر منظوری کے لیے بھجوائے نہیں جا سکے

لاہور (خصوصی رپورٹ) انتیس دسمبر کی خواتین آسسٹنٹ پروفیسرز  کے لیے بلوائی گئی صوبائی سلیکشن بورڈ کی میٹنگ کیونکر اور کن حالات میں ہوئی اب تقریباً ساری برادری واقف ہے ایک با اثر خاتون جو دو جنوری دو ہزار تئیس کو ریٹائر ہو رہی تھی اس کی خاطر صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کی میٹنگ بلوانے کے لیے اس وقت کے وزیر اعلیٰ  پنجاب نے دو مرتبہ اس وقت کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ٹیلی فون کر کے اس خاتون کی پرموشن کروانے کو کہا کیسز تاحال تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز سے موصول نہیں ہوئے تھے حکم شاہی آیا کہ جتنے آئے ہیں بھیج دیں باقی  رہنے دیں چنانچہ پانچ سو بیالیس کیسز میں سے دو سو پینتیس کیسز کی میٹنگ ہوگئی باقی کیسز کے بارے میں طے پایا جوں جوں  آتے جائیں گے اس ہی میٹنگ میں شامل ہوتے جاہیں گئے سولہ جنوری کیسز جمع ہوئے تو یہ بھی اس میٹنگ میں شامل ہو گئے لیکن کچھ پھر بھی نامکمل رہے دوسرا یہ کہ کچھ لوگوں کی غلطی کی بنا پر شناختی کارڈ کا نمبر غلط درج ہوگئے اور آنٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کی رپورٹ نہ دی درست کر کے دو بارہ بھجوائے گئے اور ان کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ان وجوہات کی بنا پر منٹس مکمل ہونے کی بنا پر بھجوائے نہیں جا سکے چنانچہ اس بارے میں مختلف چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں جن کی وضاحت ضروری تھی

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسر زمانہ کے ترقی کے کیسز کا سیکنڈ بیج بھی سیکریٹیریٹ روانہ

Ittehad

وفاق اور باقی تین صوبوں نے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ۔کیا پنجاب میں کیوں نہ کیا گیا ملازمین میں تشویش کی لہر 

Ittehad

بی ایس کالجز میں روڈ میپ طے کرنے کیلئے اعلی سطحی اجلاس

Ittehad

Leave a Comment