2024 Latest News Press Releases

لیکچررز کی اپ گریڈیشن اور فوری نوٹیفکیشن کے اجراء کی پیپلا قیادت کو  یقین دہانی

پرنسپلز کی 437 ،چیرمین کی سات ,. ڈائریکٹر کی آٹھ آسامیوں کو جلد مستقل بنیادوں پر پر کرنے پر کام ہو رہا ہے ۔بی ایس پروگرام میں مختلف یونیورسٹیوں میں پائے جانے والے تفاوت کو دور کرنے پر پیپلا اپنی تجاویز آئندہ میٹنگ میں پیش کرئے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ،،اج پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے محترمہ فائزہ رعنا کی قیادت میں فوری نوعیت کے درپیش مسائل پر ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ سے مزاکرات کیے ان میں سر فہرست مسلہ گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقی پانے والے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایڈجسٹمنٹ کا پے پیپلا وفد کو یقین دلایا گیا کہ ماسوائے چند ایک کے تمام ترقی پانے والوں کی سیٹوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور تعیناتی کے یہ آرڈرز اکتیس مئی سے قبل کر دئیے جائیں گے تاکہ انہیں کسی قسم کا کوئی مالی نقصان نہ ہو وفد کے استفسار پر کہ پنجاب کے 437 کالجوں میں پرنسپلز کی سیٹیں خالی پڑی ہیں سات بورڈوں کے مستقل چیرمین نہیں آٹھ ڈویژنوں کے مستقل ڈائریکٹر نہیں اور ان سب عہدوں کو ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے جواب دیا گیا کہ پہلے انٹرویو اور سفارشات کو ختم کر دیا گیا ہے ان سب پر بھرتی کے لیے دوبارہ پروسیجر ان کیا جا رہا ہے اور بہت جلد ہو گا پی ایس پروگرام کیونکہ مختلف یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ ہیں انتظامی تدریسی اور دیگر حوالوں سے ان میں تضادات و تفاوت پائے جاتے ان میں یکسانیت لانے کی ضرورت ہے اس پر انہیں کہا گیا کہ اس پر پیپلا تحریری تجاویز اگلی میٹنگ میں لائے وفد میں مرکزی جنرل سیکریٹری پیپلا محبوب عارف ۔مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل ۔ مرکزی سیکرٹری مالی امور شفیق بٹ ،ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن حسن رشید اور سینئر نائب صدر خاتون لاہور ڈویژن محترمہ فرزانہ جبین شامل تھے

Related posts

ڈاکٹر سید مجاہد حسین بخآری پرنسپل جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ انتقال کر گئے

Ittehad

یونیورسٹی ملازمین کو سپشل الاونس سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے — ڈاکٹر احتشام نائب صدر فپواسا

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سینٹ اور اکیڈمک کونسل کے انتخابات 2023 کے شیڈول کا اعلان 

Ittehad

Leave a Comment