2024 HED News Latest News

خبردار ۔پرنسپلز ہوشیار ہو جائیں ۔ایسے مضامین جن کے اساتذہ موجود ہیں ان میں داخلے ضرور کریں

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے واضح ہدایات جاری کر دیں ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی مفت کی تنخواہ کسی کو نہیں دی جائے گیڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے واضح ہدایات جاری کر دیں ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی مفت کی تنخواہ کسی کو نہیں دی جائے گی

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض کالجز میں اساتذہ تو میسر ہوتے ہیں لیکن پراسپکٹس میں ان مضامین کو کمبینیشن میں رکھا ہی نہیں جاتا یوں اس مضمون میں طالب علم داخل ہی نہیں ہوپاتے اس مضمون کے اساتذہ سارا سال فارغ رہتے ہیں ایسا کرنے سے ایک طرف تو طالب علم وہ مضمون پڑھنے سے محروم رہتے ہیں دوسری جانب وہ اساتذہ مفت کی تنخواہ کھاتے ہیں لہذا ایسے اداروں کے سربراہان اور ان اساتذہ کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اس پریکٹس کو دہرانے سے باز رہیں ہر مضمون کو پراسپکٹس میں درج کیا جائے اور طالب علموں کو آفر کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی

Related posts

عرصہ دراز سے ملازمت سے غائب ایک سو بیاسی لیکچررز ملازمت سے فارغ 

Ittehad

آزادی صحافت کے داعیوں نے دباؤ میں آ کر اپنے استاد کی پریس کانفرنس نہ ہونے دی 

Ittehad

بہاولپور ڈویژن میں سولہ مرد و خواتین پرنسپلز تعینات کر دئیے گئے نوٹیفکیشن جاری ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment