2022 HED News Latest News

کئی مرتبہ بلایا وہ نہیں آئے ایک سو نوے لیکچررز کو غیر حاضری پر پھر نوٹس

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں کئی ملازمین ایسے بھی ہیں جو ملازمت میں آئے تھوڑا عرصہ ملازمت میں رہے اور پھر بغیر کسی اطلاع کے کہیں چلے گئے اور بھر کبھی پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا یا پھر سال دو سال کی چھٹی لی اور کبھی واپس نہیں آئے خود محکمہ کے پاس بھی ریکارڈ نہیں کہ وہ کب چھٹی لے کر گئے اور کتنی چھٹی لے کر گئے ایسے غیر حاضر افراد کی ایک لسٹ بنائی گئی  اور انہیں پیش ہوکر وضاحت کرنے کا نوٹس دیا گیا بار بار ایسا کیا گیا ہر آنے والے سیکرٹری نے ایسا کیا مگر نہ انہیں واپس آنا تھا نہ وہ آئے تاریخ مدت ملازمت پوری ہونے پر ہی محکمہ کی ان سے جان چھوٹی باقیوں کے ساتھ وہ پریکٹس جاری ہے وہ کونسا نوکری سے فارغ کرنے کا پروسس ہے جو نہ مکمل ہوتا ہے نہ انہیں فارغ کیا جاتا پہلا نام ہی لے لیجیے عارف فاروق لیکچرر فزکس کا ہے جو صرف ایک دو سال چھٹی لے کر کینیڈا چلے گئے کبھی واپس نہیں آئے اپنی تاریخ پیدائش پانچ اگست انیس سو باسٹھ کے مطابق وہ ہوتے تو چار اگست دو ہزار بائیس کو ریٹائر بھی ہو جاتے وہ میرے حساب سے انیس سو اکانوے سے ملازمت کو خیر باد کہہ کے کینیڈا سیٹل ہو چکے وہاں کی شہریت ہے وہاں اب ان کے پوتے دوہتے ہیں سکونت پذیر ہیں مگر محکمہ کےپاس ریکارڈ نہ ہونے کے باعث انہیں سب کو دو ہزار تیرہ سے مفرور قرار دے رہے ہیں بہت سے ہیں جن کی غیر حاضر ہوئے کی ایک ہی تاریخ لکھ دی ہے  ستائیس جنوری دو ہزار تیرہ صاف نظر آتا ہے کہ سب کی بھاگنے کی ایک تاریخ نہیں ہو سکتی بہر حال یہ صورت حال ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی مشق جاری ہے ان ایک سو نوے کی لسٹ حاضر خدمت ہے ملاحظہ فرمالیجیے 

Related posts

فخر اساتذہ پروفیسر مرزا اطہر بیگ کا پرائیڈ آف پرفارمینس کیلیے چناو

Ittehad

نو منتخب خواتین لائبریرین کی پرانی پوسٹنگ پرپوزلز کینسل۔ نئی کیلئے زوم میٹنگ سات سے تیرہ اپریل

Ittehad

نجکاری اور آسان اکاؤنٹ کیخلاف ساہیوال کے دونوں بڑےکالج سڑکوں پر آگئے.

Ittehad

Leave a Comment