2025 HED News Latest News

تمام ایسوسی ایٹ پبلک و پرائیویٹ کالجز میں تعطیلات کا اعلان ۔ بی ایس کالجز متعلقہ یونیورسٹیز کے رحم و کرم پر

ایسوسی ایٹ کالجز 28 مئی تا 8 اگست 2028 موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے یونیورسٹی و بورڈز کے جاری تھیوری و پریکٹیکلز کےامتحانات اپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق جاری رئیں

گذشتہ برس یونیورسٹیز نے آئندہ سال سے سمسٹرز کے درمیان سخت گرمی کے دنوں میں وقفہ دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے

لاہور (خبر نگار ) محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے دفتر سے اج جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام پبلک و پرائیویٹ کالجز جن سے مراد ایسوسی ایٹ کالجز ہیں کو موسم گرما کی تعطیلات کے لیے 28 مئی بروز بدھ سے 14 اگست 2025 بروز جمعرات تک بند رہیں گے ان کالج میں 15 اگست بروز جمعہ سے دوبارہ کلاسز کا اجراء ہوگا جن کالجز میں بی ایس کلاسز ہوتیں ہیں ان پر ان تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا جن یونیورسٹیز کے ساتھ ان کا الحاق ہے اس یونیورسٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رہیں گی گذشتہ برس بھی شدید گرمی کے باعث اساتذہ نے احتجاج کیا تھی تو پیپلا کے نمائندے تقریباً تمام یونیورسٹیوں کے ارباب اختیار سے ملے تھے اور تمام نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ جاری ہونے والے شیڈول میں سخت گرمی کے حوالے سے سمسٹرز میں وقفہ رکھیں گے  یہ بھی نوٹیفکیشن میں حسب روایت لکھ دیا ہے کہ یونیورسٹیز و تعلیمی بورڈز میں جاری تھیوری و پریکٹیکلز کے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے

Related posts

طالبات نہ افغان یونیورستیز میں داخلہ لے سکتی ہیں نہ بیرون ملک ۔بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم سخت پریشان

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں کو صدمات…..ڈاکٹر منعم اور گوہر الطاف صدمہ میں

Ittehad

  ترقیوں کی تازہ ترین خبریں ،ترقی پانے والی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا نوٹیفکیشن کل۔جاری ہوگا

Ittehad

Leave a Comment