HED News Latest News

خود اختیاری ریٹائرمنٹ،عمر کی کم ازکم حد 55 سال مقرر

پینشن رولز میں تبدیلی صوبائی کابینہ سے منظور،59.1 ارب کی بچت کا تخمینہ

لاہور(ڈان رپورٹ) پنجاب کابینہ نے پنشن رولز میں تبدیلی کی منظوری دی ہے جس کے مطابق اب کوئی سرکاری ملازم 55 سال کی عمر سے پہلے خود اختیاری پنشن نہیں لے سکے گا۔ صوبائی کابینہ کے اراکین کو بتایا گیا کہ اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد اگلے تین سالوں میں 59.1 ارب کی بچت ہوگی۔ ترمیم شدہ پنشن قوانین کے مطابق اب کسی بھی پنجاب حکومت میں کام کرنے والے سرکاری ملازم کو 25 سال مدت ملازمت یا کم از کم 55سال عمر کی حد پورا کرنا ہوگی۔اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دو میں سے جو بھی شرط بعد میں پوری ہو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لئے اسی کو مدنظر رکھا جائے گا۔ یہ تبدیلی اس لیے کرنا پڑی کہ جلدی ملازمت میں آنے والے ملازمت کے لیے مطلوبہ 25 سال پورے کر کے ریٹائرمنٹ کے لیے اپلائی کر دیتے تھے جبکہ ابھی ان کی عمر 43 سال ہوتی تھی کیونکہ وہ ملازمت میں 18 سال کی عمرمیں بھی آ جاتے ہیں۔ صوبائی کابینہ کو وزیر خزانہ نے بتایا کہ روز بروز پنشن کا بوجھ بڑھتا جا رہا تھا اب تین سال تک اس طرح ریٹائرمنٹ والے رک جائیں گے اور حکومت 59.1 ارب بچا سکے گی۔

Related posts

پنجاب سول۔سروس پینشن رولز میں 2 دسمبر 24 کو کی گئی ترامیم کی وضاحتیں

Ittehad

گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے سابق پرنسپل۔سابق چیرمین سرگودھا و ملتان بورڈز ڈاکٹر افضل ربانی انتقال کر گئے

Ittehad

ڈیفرڈ لیکچرر کے منٹس جاری ۔دو ہزار لیکچررز میں سولہ ترقی پا گئے

Ittehad

Leave a Comment