2021 Latest News Press Releases

آخر یہ پرموشنز ہو کیوں نہیں جاتیں ۔کون ذمہ دار ہے

اب تو یہ بخوبی آپ کے علم میں ہے کہ آسامیاں دستیاب ہیں ٹریننگ نہیں ہو پاتی وجہ کیاہے ٹریننگ ان لائن ہونی ہے جس کے لیے جدید ٹیلی فون ای میل ایڈریس چاہیے میل اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 98 تا 917  پرموشن رینج میں ہیں محکمہ اور کچھ ساتھیوں کی کاوشوں کے باوجود تاحال ایک سو کے قریب اسسٹنٹ پروفیسر کے کوائف دستیاب نہیں جس بنا پر محکمہ اس ٹریننگ کے سارے عمل کو روکے ہوئے ہے یہ لوگ کہاں ہیں اگر موجود ہیں تو رابط کیوں نہیں کرتے اگر موجود نہیں تو کون بتائے گا کہ کہاں گئے ایک میکانیکی طریقہ کار ہے ڈی پی آفیس کا عملہ ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر کو لکھتا ہے وہ لکھتے ہیں یہ نہیں ہیں عملے نے اپنا کام کر لیا وہ مطمئن ہیں لیکن کام ہوا نہیں کیوں ؟اس لیے کہ ذاتی دلچسپی مفقود ہے پی پی ایل اے نے اپنا ایک سیل بنایا ہے پپلا فیصل آباد ڈویژن کے صدر ڈاکٹر خورشید اعظم کنوینر جبکہ وقار سلطان سیکرٹری پپلا لاہور ڈویژن اور قیصر سجاد قائم مقام صدر پپلا ملتان ڈویژن اس کے ممبران ہیں انہوں نے جان توڑ کوشش کر کے کچھ کوائف اکٹھے کیے ہیں مگر تاحال ایک سو کے لگ بھگ نا معلوم ہیں ان کی تلاش یا ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ایکٹو سماجی طور پر مضبوط دوست ذیل میں لوڈ کی گئی لسٹ کا بغور مطالعہ کریں اور جو بھی ان کے علم میں آئے اسے مندرجہ بالا اراکین کو بہم پہنچائیں پی پی ایل اے نے طے کیا ہے کہ جن لوگوں کے ایک میل ایڈریس مل جلے ہیں ان کی ٹریننگ شروع کروا دی جاہے اس سلسلے میں قائم مقام صدر زاہد اعوان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈی پی آئی کالجز سے ملاقات کر کے انہیں امادہ کر لیا اب امکان ہے کہ پندرہ جون سے ڈیڑھ سو کی ٹریننگ شروع ہو جائے گی مگر پرموشنز کے لیے گمشدگان کے بارے میں معلومات ضروری ہونگی لہذا تلاش کے عمل میں تیزی لائی جائے دوسری جانب آپ جانتے ہیں کہ انیس سے بیس ترقیوں کے لیے ٹریننگ مکمل ہوئے ایک عرصہ ہو چلا مگر تاحال ان کے کیسز سست روی کا شکار ہیں اور یہی عوامل وہاں بھی حائل ہیں جن رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے آپ کی خصوصی توجہ درکار ہیں یقین کریں یہ موجود مروجہ طریقہ کار سے نہیں ہو گا چستی اور جدت لانا ہوگی بیوروکریسی اور نالائق ماتحت افسران کی بد نیتی بہت عیاں ہے احتجاج بھی کریں گے لیکن ہم بھی سنجیدہ نہیں مثلاً جو موجود ہیں وہ کیوں خبر نہیں کرتے ان کے ساتھی اور پپلا کے عہدے دار اپنا فرض کیوں نہیں نبھاتے ایسا کر ہی ہم انتظامیہ کے مخفی ایجنڈے کو ناکام بنا سکتے ہیں

ڈاکٹر خورشید اعظم۔ ۔ 03357915150۔          وقار سلطان۔  ۔۔03224526149۔       قیصر سجاد ۔۔۔ 03346026604

missing-data-original

Related posts

ایک لاکھ ذہین طالب علموں کو لیب ٹاپ اور ایک لاکھ کو کمپوٹر ٹریننگ دی جائےگی

Ittehad

ساہیوال۔پروفیسر محمد انجم رشید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Ittehad

خود اختیاری ریٹائرمنٹ،عمر کی کم ازکم حد 55 سال مقرر

Ittehad

Leave a Comment