2025 Latest News Press Releases

ڈاکٹر امجد مگسی اور ان کی ٹیم کو انتخابات میں کامیابی پر پیپلا اور اتحاد اساتذہ کی مبارکباد

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر فائزہ رعنا اور اتحاد اساتذہ کے سینئر رہنماؤں نے پنجاب یونیورسٹی حاضر ہوکر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی اور دیگر منتخب اراکین سے ملاقات کی انہیں شاندار وکٹری پر مبارکباد دی پھول پیش کیے اور انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ایک مختصر میٹنگ میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق رائے ہوا

لاہور (خبر نگار) آج پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ فائزہ رعنا ، مرکزی جنرل سیکریٹری محبوب عارف لاہور ڈویژن کے صدر حسن رشید اور رکن مرکزی ایگزیکٹو طارق بلوچ پر مشتمل ایک پیپلا وفد نے آج پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نئے منتخب صدر ڈاکٹر امجد مگسی اور دیگر عہدے داران کو واضح جیت پر مبارکباد دی انہیں پھول پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اتحاد اساتذہ کے مرکزی قائدین چیرمین محمد عارف ،صدر حافظ عبد الخالق ندیم اور مرکزی رہنما چوہدری غلام مصطفیٰ پر مشتمل ایک وفد نے بھی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ڈاکٹر امجد مگسی اور ان کے منتخب ساتھیوں کو مبارکباد دی اور انہیں پھول پیش کیے بعد ازاں تمام کالج و یونیورسٹی قائدین کی ایک غیر رسمی مختصر گپ شپ ہوئی اساتذہ کو درپیش مسائل و مشکلات اور حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے ہوا

Related posts

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ مسائل اور تنازعات کا شکار

Ittehad

ملتان ۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما مخدوم فیصل ہاشمی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے

Ittehad

سید جاوید اقبال بخآری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

Ittehad

Leave a Comment