2022 HED News Latest News

  پیپلا قائدین کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے کامیاب مذاکرات 

آج مورخہ اکیس جون دو ہزار بائیس کو پیپلا کے ایک نمائندہ وفد  نے پروفیسر ڈاکٹر احمد ندیم  مرکزی جنرل سیکریٹری پیپلا کی قیادت میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جناب نجف اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی سب سے پہلے وفد نے جناب نجف اقبال کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹ میں تعلیمی عمل بہتر انداز میں آگے بڑھے گا اساتذہ کے مسائل حل ہونگے اساتذہ کے وفد نے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی وفد نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو اج کل اساتذہ برادری کو درپیش مسائل پر بریفینگ دی انہوں نے سیکریٹری موصوف کو بتایا کہ دو ہزار نو کے بیج کے کچھ لیکچررز کے ترقی کے کیسز  تمام شرائط پوری ہونے کے  باوجود رک ہوئے ہیں جس سے ان لوگوں میں مایوسی اور بد دلی پیدا ہو رہی اس پر فوری اقدام کی ضرورت ہے سیکرٹری صاحب نے ایڈیشنل سیکرٹری سے اس ضمن میں فوری ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی فورا عمل ہو گیا اور ایڈیشنل سیکرٹری نے تیس جون کو ڈی پی سی کے اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا وفد نے اٹھارہ سے انیس میں اتنی بڑی تعداد میں پرموشنز میں محکمے کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور استدعا کی کہ ترقی پانے والوں کو ان ہی کالجوں میں ایڈجسٹ کیا جائے اس کا ان سے وعدہ کر لیا گیا ہے اینڈ سروس پروٹیکشن کی سمری کے بارے میں انہیں بتایا گیا کہ تاخیر ضرور ہوئی ہے کوشش کی جائے گی کہ اس معاملے میں وہ اپنا کردار ادا کریں گے تعلیمی بورڈوں میں معاوضہ جات بڑھانے پر سیکرٹری نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں انہیں ہدایات دے رہے ہیں اساتذہ کے وفد میں نائب صدر خاتون محترمہ فائزہ رعنا صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ۔ مرکزی لیڈر اتحاد اساتذہ پروفیسر چوہدری غلام مصطفے سیکرٹری نشر و اشاعت پروفیسر حسن رشید  رہنما اتحاد اساتذہ و ممبر کور کمیٹی  پروفیسر طفیل گوندل اور ممبر کور کمیٹی سرگودھا فرح رزاق اعوان شامل تھے 

Related posts

خواتین لیکچررز کے فریش و ڈیفرڈ کیسز کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میٹنگ اکیس جون کو طے 

Ittehad

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فنگشنل بنانے کیلئے رولز میں تبدیلی

Ittehad

وفاقی حکومت نے کل  نو نومبر کو یوم اقبال کی چھٹی بحال کر کے عام تعطیل کا اعلان کر دیا 

Ittehad

Leave a Comment