2022 Latest News Press Releases

  مظاہرہ کرنے والے ملازمین پر پولیس کا  وحشیانہ لاٹھی چارج ،بلوچستان پروفیسرز  اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر  زخمی

بلوچستان ایمپلائز ورکرز اینڈ گرینڈ الائنس  کی کال پر کل کویٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا  احتجاجی مظاہرین نے ریلی کی شکل میں جب ریڈ زون کی جانب جانے کی کوشش کی  تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اور پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی رہنما پروفیسر حمید خان شدید زخمی ہو گئے ان کے کندھے پر کافی گہری چوٹیں آئیں انہیں علاج کے ہسپتال داخل کروایا گیا وہ ابھی تک ہسپتال میں ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے  تفصیلات کے مطابق ملازمین وفاقی سطع پر طے شدہ مطالبات کو صوبائی حکومت سے منوانے کے لیے روز دے رہے تھے جن پر صوبائی حکومت آمادہ نہیں تھی بلوچستان گورنمنٹ صرف دس فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس دینا چاہتی  تھی نیز وہ اپ گریڈیشن ،اور پی پی ایچ آئی کے ملازمین کی مستقلی چاہتے تھے انہوں نے میڈیا کے ذریعے حکومت پر واضح کر دیا تھا کہ احتجاج ان مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا پولیس گردی کے اس واقعے پر ملک بھر کی اساتذہ و ملازمین کی تنظیموں  نے مذمت کی اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر محمد عارف نے ٹیلی فون پر پروفیسر حمید خان کی عیادت کی اور ان کی اپنے کاز کے لیے قربانی کی تعریف کی     اس واقعے کے وائرل ہوتے ہی حکومت بلوچستان بلوچستان نے قائدین کو مذاکرات کے لیے بلوا لیا  اور میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق قائدین اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس برنجو کے درمیان مذاکرات ہوئے مذاکرات میں جیف سیکرٹری عبد العزیز عقیلی بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ ملازمین کے وفد کی قیادت ایمپلائز اینڈ گرینڈ الائنس کے رہنما حبیب الرحمن مردان زئی کر رہے تھے اطلاعات کے مطابق مذاکرات میں ملازمین کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں

Related posts

راولپنڈی کی خواتین لیکچررز کو سولہ کروڑ سے زائد کے بقیہ جات کی ادائیگی 

Ittehad

بانی رکن اتحاد اساتذہ پروفیسر اختر حسین زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا۔۔دعا کی اپیل

Ittehad

ہائی کورٹ نے جامعہ ٹاؤن پنجاب یونیورسٹی کے مشہور کیس کا فیصلہ سنا دیا

Ittehad

Leave a Comment