2024 Latest News Press Releases

سرکاری ملازم اب براہ راست محکمے کے خلاف دعویٰ دائر نہیں کر سکے گا پہلے رجوع کرنا ہوگا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے فیصلے کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے سرکلر جاری کر دیا ملازمین کی مشکلات بڑھ جائیں گی اور محکمے اور عدالتوں کو آسانیاں پیدا ہونگی اسلیے کہ محکمے شکایات کا جواب ہی نہیں دیتے اور اس کا ایک ٹائم شیڈول طے ہوتا ہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ایک کیس میں یہ کسی کیس کے ساتھ یہ انوکھا فیصلہ بھی کر دیا ہے کہ اب کوئی سرکاری ملازم اپنے محکمے کے خلاف کیس براہ راست ہائی کورٹ میں دائر نہیں کر سکیں گے پہلے انہیں شکایت انتظامی محکمے کے سربراہ سے کرنا ہوگی عام طور پہ لوگوں کو جب محکمے سے کوئی شکایت ہوثی ہے تو اگر وہ انتظامی سر براہ سے کرتا ہے کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ اس کی شکایت پر کوئی سنجیدگی دیکھائی جاے اسے بلا کر سنا جائے اور اس کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ کیا جائے یا کم ازکم کوئی کاروائی کی جائے ہوتا عموماً ہے کہ اس کی شکایت پہ کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا جا تا ہےرولز کے مطابق شکایت کرنے کے بعد شکایت کنندہ کو ایک ماہ تک انتظار کرنا ہوتا ہےکہ محکمہ کوئی رد عمل دیتا ہے یا نہیں اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنا ہوتا ہے کہ شکایت کی گئی اور اس پہ کوئی رد عمل نہیں ہے یا مسترد کر دیا گیا پھر اس بنیاد پر کسی کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے اگر شکایت کنندہ ثابت نہ کر سکے کہ اس نے محکمے کو چھٹی لکھی تو وہ عدالت میں نہیں جا سکتا اور محکمہ یہ کر سکتا ہے اس فیصلے کے بعد انصاف کا جو راستہ کھلا تھا وہ بھی بند ہو جائے گا البتہ یہ ہوگا کہ عدالتوں میں مقدمات کا رش ختم ہو جائے گا بہتر ہوتا اگر فاضل جج صاحبہ محکموں کے سربراہان کو بھی پابند بناتیں کہ شکایتوں کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے اور اگر پتہ چلے کہ اس کی شکایت کو سرے سے دیکھا ہی نہیں گیا تو اس پر کوئی سزا رکھی جائے

Related posts

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے اپنے دفتر کے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کا اجلاس بائیس نومبر کو طلب کر لیا

Ittehad

ربیٹ کم ہونے کے سبب ماہ فروری سے تنخواہیں کم ہو جائیں گی

Ittehad

پروفیسرز کی آٹا  تقسیم کرنے کی ڈیوٹی لگانے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مظاہرہ

Ittehad

Leave a Comment