ان کی عمر تقریبا چوہتر برس تھی 2011 میں مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ کالج حضرو سے ریٹائر ہوئے دوران ملازمت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ناڑا کنجورچھب ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک اور گورنمنٹ کالج حضرو ضلع اٹک میں تدریسی خدمات سر انجام دیں گورنمنٹ کالج حضرو ضلع اٹک میں پرنسپل رہے اور وہاں سے ہی تکمیل ملازمت پر ریٹائر ہوئے
اٹک (نامہ نگار ) ترقی پسند دانشور اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور گورنمنٹ کالج حضرو اٹک کے سابق پرنسپل پروفیسر حق نواز وحید کل اللہ کی رحمت میں چلے گئے مرحوم حق نواز وحید کی عمر تقریبا 74 برس تھی وہ کچھ ماہ قبل کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے جب یہ مرض منکشف ہوا اس وقت وقت گزر چکا تھا انہیں علاج کے لیے پشاور لے جایا گیا ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششیں بیکار ثابت ہوئیں اور یہ ہسپتال میں ہی چار اور پانچ مئی کی درمیانی رات اللہ کو پیارے ہو گئے مرحوم حق نواز وحید تاریخ کے استاد تھے سروس کا آغاز اوائل اسی کی دہائی میں گورنمنٹ کالج ناڑا کنجورچھب ضلع اٹک سے کیا پھر ان کا تبادلہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کر دیا گیا وہاں سے ٹرانسفر کروا کے اپنے آبائی شہر حضرو چلے گئے کچھ عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے اور پھر انہیں پرنسپل کے عہدے پر تعینات کر دیا تکمیل ملازمت پر وہ اس حثیت میں ریٹائر ہوئے ان کے انتقال پر اتحاد اساتذہ پاکستان کے سبھی ساتھی افسردہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرئےمرحوم ایک ہر دل عزیز شخصیت تھے سینکڑوں اساتذہ سکول و کالجز ان کے نظریاتی ساتھی ان کے آبائی گاؤں حمید میں ان کے آخری دیدار کے لیے آئے وہاں شام چھ بجے ان کی نمازِ جنازہ پڑھی گئی اور تدفین کی گئی