2022 Latest News Obituary

لاہور ۔۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کی پروفیسر شاہدہ پرویز وفات پا گئیں 

گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کی شعبہ انگریزی کی سربراہ محترمہ شاہدہ پرویز آج صبح انتقال کر گئیں ان کی عمر تقریباً انسٹھ برس تھی وہ انیس جنوری انیس سو ترسٹھ کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں ایم اے انگریزی کے بعد انیس سو چھیاسی کو سلیکشن کے بعد بطور لیکچرر انہوں نے پچیس نومبر انیس سو چھیاسی کو بطور لیکچرار انگریزی تدریسی خدمات کی شروعات کی  دو ہزار جار میں انہیں ترقی دیکر اسسٹنٹ پروفیسر بنایا گیا چودہ مارچ دو ہزار سولہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور وہ بطور صدر شعبہ انگریزی گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھیں ان کی ساتھیوں کے مطابق خوش و خرم تھیں کہ جند ہی روز قبل ان کے پیٹ میں تکلیف ہوئی ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پتہ میں مسلہ ہے لہذا ان کی سرجری کرنا ہوگی وہ آئی سی ہو میں زیر علاج تھیں اور آج ہی ان کی سرجری ہونا تھی کہ اچانک ان کی فیملی کی جانب سے اطلاع ملی کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے 

Related posts

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن پنجاب میں نئے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریاں

Ittehad

پروفیسر اعجاز خاور اچانک وفات پا گئے

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال لیکچررز میل سنیارٹی نمبر 1401 تا 1800 تک آج سیکریٹریٹ پہنچ گئےباقی تاحال پائپ لائن میں ہی ہیں

Ittehad

Leave a Comment