2025 Latest News Obituary

گجرات ۔۔ اردو ادب کے معروف استاد وقار افضل سید وفات پا گئے

اردو ادب کے استاد تھے شعبہ اردو گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج گجرات کے شعبہ اردو میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر وابستہ تھےان کی عمر تقریبا 55 برس تھی ایک عرصہ سے گردے ناکارہ ہونے کے باعث ڈائلیسس کے سہارے رندگی گزار رہے تھے

گجرات (نامہ نگار ) گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج گجرات کے شعبہ اردو ادب کے استاد پروفیسر وقار افضل سید گذشتہ شب انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا 55 برس اور چند ماہ تھی جوانی میں زیا بیطس کے مرض کا شکار ہوگئے جس نے گردوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا تھا کچھ عرصہ قبل گردوں نے مکمل طور پر کام کرنا بند کر دیا اور وہ ڈائلیسس کے سہارے زندگی کے دن گزار رہے تھے اور بھی کارگر نہیں ہو رہا تھا گذشتہ شب وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے مرحوم کا تعلق ایک علمی گھرانے سے تھا ان کے سسر پروفیسر انور حسین سید انگریزی ادب کے اعلی پائے کے استاد تھے اور مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ سے ریٹائر ہوئے ان کے برادر نسبتی پروفیسر جمال انور سید زمیدارہ گریجویٹ کالج گجرات کے شعبہ فزکس میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں مرحوم وقار افضل کی بے وقت موت سے اساتذہ برادری افسردہ ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے

Related posts

  بیرون ملک پی ایچ ڈی بذریعہ چیف منسٹر میرٹ سکالرشپ پروگرام 

Ittehad

لیو انکیشمنٹ،تاخیری حربے بند کرکے فوری ادائیگیاں کی جائیں:اتحاد اساتذہ،پی پی ایل اے

Ittehad

تعلیم کے دوایڈیشنل سیکرٹریز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت

Ittehad

Leave a Comment