2022 Latest News Press Releases

  پروفیسر گریڈ بیس میں ترقی کے لئے مرد و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے دو سو اکہتر کیسز بھجوا دئیے گئے 

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر 168 سے 270 تک کے 103 اور خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے سنیارٹی نمبر 103 سے 270 تک کے 168 کیسز تکمیل کے مراحل میں تھے اب انہیں مکمل کر کے  دو سو اکہتر کیسز کو ڈی پی آئی آفیس سے سیکریٹریٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس کی چھان بین اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے آگے بھجوانے کی منظوری حاصل کی جائے گی اور واپس ڈی پی آئی آفیس کو سیٹ بنانے کے لیے بھجوا دیا جائے گا اس مرحلے کے بعد انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کنفیڈنشل برانچ کے سپرد کیا جائے گا وہاں ان کی سکروٹنی ہوگی پھر پی ایس بی بورڈ کی میٹنگ طلب کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب سے درخواست کی جائے گی  اور دیگر سیکرٹری صاحبان کو مذکورہ تاریخ کو میٹنگ میں شرکت کا کہا جائے گا بورڈ  کی تاریخ طے ہو جانے کے بعد تمام عمل مکمل ہو جائے گا مذکورہ تاریخ کو ان کیسز کو زیر بحث   لا کر پرموشنز کے فیصلے کیے جائیں گے 

Related posts

تحریک اساتذہ کے پروردہ عنڈہ ونگ کا صدراورسنئیر نائب صدر پر جسمانی تشدد

Ittehad

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری تصدیق کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں سیرت النبی (صلعم) کانفرنس

Ittehad

Leave a Comment