2021 Akhbaar Latest News

مجوزہ آئینی ترامیم اور طریق کار پر آپ کی مشاورت

احباب گرامی! السلام علیکم! آپ سبھی دوست اس امر سے بخوبی اگاہ ہیں کہ گزشتہ پی پی ایل اے  انتخابات میں تقسیم شدہ مینڈیٹ آیا جس کی وجہ سے کوشش کی گئی کہ انتخابی رنجشیں بھلا کر تمام منتخب نمائندےمل کر کام کریں, لیکن صد افسوس تمام کوششیں رائیگاں گئیں ,پھر اپنے اپنے دھڑوں نے الگ الگ کوششیں شروع کیں بیوروکریسی اور انتظامیہ نے ہماری اس تقسیم کو خوب استعمال کیا. آپ کے علم میں ہے کہ اساتذہ برادری کو اس وقت بہت بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے جس کے حل نہ ہونے پر ہر جانب پریشانی کا راج ہے , کچھ ساتھیوں نے کاوش کی کہ مختلف گروپوں کو مل کر اس کا حل تلاش کرنا چاہیے, ابتدائی دو تین ملاقاتیں ہوئیں مگر بے نتیجہ رہیں اس ہی سلسلے کی ایک ملاقات 31 جولائی کو ہوئی مگر اس مرتبہ فرق یہ تھا کہ سب شرکاء نے تسلیم کیا کہ مسئلے کا حل سنگل پارٹی مینڈیٹ ہے  جس کےحل کے لئے بات چیت جاری رہنی چاہیے . ہمارا موقف یہ ہے کہ رائے دہندگان کی رائے  اور الیکشن پروسس کو شفاف بنائےبغیر سارا عمل بیکار ثابت ہوگا لہذا بار بار نا کام تجربات کرنے کی بجائے قواعد وضوابط اور آئین میں ایسی ترامیم کر لی جاہیں کہ نتائج کو ہر فریق تسلیم کرے  اور کالج ٹیچرز کی حقیقی نمائندہ ایسوسی ایشن وجود میں آئے جسے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام پارٹیاں نہ صرف تسلیم کریں بلکہ اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں. اتحاد اساتذہ نے اس کا ادراک بہت پہلے کر لیا تھا اور پی پی ایل اے کے اپنے پہلے ہی اجلاس میں پی پی ایل اے کے ڈویژنل صدور پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی تھی جس کی سر براہی   ڈاکٹر حافظ محمد رمضآن ڈویژنل صدر پی پی ایل اےسرگودھا کو سونپی گئی انہوں نے اپنا کام  خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا ,ضروری ترامیم کے  مسودے کی ایک کاپی دوسرے فریق کے اراکین کو فراہم کر دی گئی ہے وہ اپنے طور پر مشاورت کر رہے ہیں وہ پورا مسودہ ہر خاص و عام کی مشاورت کے لیے آپ کو بھی پیش کیا جا رہا ہے اس پر غور فرمائیں اور اپنی آراء سے اپنے نمائندوں کے ذریعے مرکزی قیادت تک پہنچائیں, انیس سو چھیانوے میں منظور کیا جانے والا دستور بھی تقابلی جائزے کے لیے حاضر ہے شکریہ

PPLA Constitution – Ittehad-e-Asatza Pakistan (ia.com.pk)

ہماری کمیٹی کی مجوزہ آئینی ترامیم

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معزز رفقاء کار! السلام علیکمسنٹرل ایگزیکٹو نے اپنے پہلے اجلاس منعقدہ 9دسمبر2020 میں الیکشن اصلاحات کے لئے ڈویژنل صدور پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی اور بعد  ازاں 13فروری 2021کے اجلاس منعقدہ سرگودھا میں ہماری ابتدائی رپورٹ کے ملاحظہ کے بعد اس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے آئینی اصلاحات کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان درج ذیل تھے1۔ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صدر پپلا سرگودھا ڈویژن2۔ چوہدری توصیف صادق صدر پپلا لاہور ڈویژن3۔ڈاکٹر خورشید اعظم صدرِ پپلا فیصل آباد ڈویژن4۔راو اعجاز احمد صدر پپلا ساہیوال ڈویژن5۔یاسر فرحان چاند صدر پپلا ڈیرہ غازی خان ڈویژنکمیٹی نے مسلسل محنت کے بعد درج ذیل آئینی ترامیم تجویز کر کے مجوزہ کاپی جنرل سیکرٹری پپلا پنجاب ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم صاحب کو بھیج دی گئی ہے جو اس سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں بحث کے لئے پیش کریں گے اور وہاں سے منظوری لیکر جنرل کونسل کے ارکان یعنی پنجاب کے ہر کالج صدر اور سیکرٹری کو بھیج دیں گے تاکہ جنرل کونسل کے ارکان جب ان ترامیم کو منظور یا نا منظور کرنے آئیں تو وہ ان پر اپنا موقف دے سکیںکمیٹی کی مجوزہ ترامیم کا خلاصہ اور ترمیم شدہ آئین کا مجوزہ مسودہ دونوں پبلک کیے جاتے ہیں کہ اس پر آپ کی input مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے پاس ہو تاکہ وہ پبلک opinion کے مطابق اس میں ردوبدل کرنے کے بعد جنرل کونسل کے ارکان کو بھیج سکے۔ 1۔ ایسوسی ایشن کا tenure 2سال کیا جائے۔ 2۔نیا ڈسٹرکٹ ٹیئر متعارف کرایا گیا ہے۔ 3۔لوکل اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن ہرسال ہوں ۔ان کے ساتھ ہی ضمنی الیکشن بھی ہوں4۔ PPLA کا الیکشن کمیشن مستقل ہو۔5۔الیکشن کمیشن کا ایک نمائندہ صدر نامزد کرے۔6۔ الیکشن کمیشن کا ایک نمائندہ دوسرے نمبر پر آنے والا صدارتی امیدوار نامزد کرے7۔الیکشن کمیشن کا ایک ایک نمائندہ ہر ڈویژنل صدر اپنی ایگزیکٹو کی منظوری سے کرے۔ 7۔اسی طرح ہر ڈویژنل صدر اپنی ایگزیکٹو کی منظوری سے ٹربیونل کا ایک ایک نمائندہ نامزد کرے۔8۔اس طرح 11رکنی الیکشن کمیشن اور 9 رکنی الیکشن ٹریبونل تشکیل پائیں گے جو اگلے کمیشن اور ٹربیونل کے فعال ہونے تک قائم رہیں۔ 9۔نامزدگیوں اور کمیشن کی تشکیل اور الیکشن کے لئے 14 اگست سے 14نومبر تک کا شیڈول تجویز کیا گیا ہے۔ 10۔ پرنسپل کے اثر سے الیکشن نکالنے کے لئے لوکل یونٹ کے علاوہ تحصیل یا ضلع کی سطح پر الیکشن کا بندوبست کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے11۔سپلٹ مینڈیٹ سے بچنے کے لئے پینل ووٹ کی تجویز ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ مجوزہ مسودہ کو بغور پڑھیں اور جہاں کوئی سقم محسوس ہو اس کی نشاندھی کریں تاکہ کمیونٹی کی اس امانت کو مزید بہتر کیا جا سکے۔ شکریہڈاکٹر حافظ محمد رمضانکنوینیر آئینی اصلاحات کمیٹیپنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن۔                        فون نمبر 03008091954                      ،hafizramzan3@gmail

Related posts

خواتین لیکچرر سوشل ورک کے پوسٹنگ آرڈرز واپس لے لیے گئے 

Ittehad

اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ کے مابین نئے پپلا الیکشن کروانے پر معاہدہ طے پا گیا مشترکہ۔اعلامیہ جاری

Ittehad

  اسسٹنٹ پروفیسرز سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والے پندرہ حضرات کے نوٹیفیکیشن آج جاری ہوئے

Ittehad

Leave a Comment