2022 Latest News University / Board News

وائس چانسلر کی یقین دہانی پر ایمرسن یونیورسٹی کے اساتذہ و دیگر ملازمین نے ہڑتال موخر کر دی

ایک ماہ کی تنخواہ اسی جمعہ تک اور دوسرے ماہ کی اگلے ہفتے ادا کر دی جائے گی 

ایمرسن یونیورسٹی میں خزانچی کی آسامی کئی ماہ سے خالی ہونے کی بنا پر اساتذہ سمیت تمام ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں دو ماہ (جولائی و اگست) کی تنخواہوں نہ ملنے کے سبب ملازمین میں سخت تشویش و غعصہ پایا جاتا ہے ملازمین کے کچن بند ہوگئے تو انہیں چار و ناچار سڑک پر آنا پڑا وہ گزشتہ کئی روز سے سڑک رکے بیٹھے تھے بوسن روڈ ملتان کی ایک مین شاہراہ ہے اس پر ٹریفک کے تعطل نے کئی مسائل کھڑے کر دئیے تھے انتظامیہ مسلے کو حل نہ کر پا رہی تھی رقوم کی ادائیگی کے لیے مستقل خازن کی ضرورت تھی ن لیگ کے گورنر اور پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کے درمیان ورکنگ ریلیشن کا فقدان مسلے کا اصل سبب ہے اس بنا پر سمری منظور نہ ہو پا رہی تھی یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کا پریشر بڑھنے پر یہ حل نکالا ہے کہ اپنے سٹاف میں سے خازن کی عارضی تقرری کر دی ہے یوں یہ مسلہ وقتی طور پر حل  کیا گیا ہے وائس چانسلر نے ہڑتالی ملازمین کے نمائندوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ ایک دو روز میں یعنی جمعہ تک ماہ جولائی اور اگلے ہفتے کے دوران ماہ اگست کی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی اس یقین دہانی پر ملازمین نے دھرنا وقتی طور پر ختم کر دیا ہے

Related posts

پانچ تعلیمی بورڈوں میں سیکرٹری تعینات

Ittehad

پرنسپل گورنمنٹ کالج جڑانوالہ مظفر علی ضیاء مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

پپلا گوجرانوالہ اور اتحاد اساتذہ کے رہنمائوں کی تعلیمی بورڈ حکام سے ملاقات

Ittehad

Leave a Comment