2021 Latest News Press Releases

حکومت پنجاب تعلیمی ادارے تباہ کر کے دوسرے ادارے بنانے کے تجربات بند کرئے

ایک پریس ریلیز میں قائم مقام صدر پی پی ایل اے پروفیسر زاہد اعوان اور مرکزی جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم نے مشترکہ بیان میں اراکین بست و کشاد کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں خصوصاً کالجز کو تجربہ گاہ بنا دیا ہے ایسے نامور کالج جنہیں برس ہا برس کی محنت سے اساتذہ ۔طلبہ اور اہلیان علاقہ نے ایک مقام اور پہچان دی ہے اسے مقامی ضلع یونیورسٹی بنانے کے تجربات کیے جا رہے ہیں اور ان میں سے اکثریت ناکامیاب رہی ہیں وہ یونیورسٹی تو نہ بن سکیں البتہ کالج اپنی پہچان کھو رہے ہیں جوطالب علموں ۔اہلیان علاقہ اور اساتذہ کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں اس پر کالج اساتذہ نے صداے احتجاج بلند کی مگر بیوروکریسی اپنی ضد پر قائم ایک اور تجربے کا منصوبہ ہر وقت تیار رکھتی ہے حال ہی میں گورنمنٹ کالج لیاقت پور کو تختہ مشق بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں یہاں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا سب کیمپس بنانے کے لیے حکمران سر جوڑے بیٹھے ہیں پی پی ایل اے کے عہدےداران نے کہا ہے کہ اگر گورنمنٹ یونیورسٹی کی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے تو کالج کے علاؤہ کوئی اور جگہ کا بندوست کرئے اور چلتے چلاتے کالج کو برباد کرنے سے باز رہے

Related posts

فیز ون میں ٹرانسفر ہونے والے خواتین و حضرات تین اگست تک جوائن کر لیں ورنہ۔۔۔۔

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

سرکاری ملازمین سے ووٹ لینے کے لیے مسلم لیگ کا ایک اور جھانسہ

Ittehad

Leave a Comment