2022 College News Latest News

پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مصطفے آباد سمیرا اکبر کو رائٹ ٹو انفارمیشن کا ایمبیسیڈر نامزد کر دیا گیا

پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مصطفی آباد دھرمپورہ لاہور میں ایک  سیمینار ہوا جس میں چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ سمیت کمشنر  ڈاکٹر عارف مشتاق ،چوہدری شوکت علی نے شرکت کی  ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب پروفیسر عاشق حسین بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے جرمن حکومت کے ادارے جی آر زیڈ کے باہمی تعاون سے منعقدہ اس سیمینار میں بات کرتے ہوئے چیف انفارمیشن کمشنر نے طالبات کو کہا کہ آپ آر ٹی آئی کے قانون کو بنیادی حق کے طور پر ملک و قوم کے افراد میں  متعارف کروائیں اور اسے قومی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کریں جب دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے حل شدہ پرچوں کو نتائج کے بعد پبلک کر دیا گیا تو طالبات نے اس بات میں خصوصی دلچسپی لی ڈائریکٹر عارف مشتاق چوہدری نے اداروں کی طرف سے معلومات از خود افشا کرنے کو آر ٹی آئی کا اہم جزو قرار دیا گورنمنٹ دھرمپورہ کالج برائے لاہور کی پرنسپل نے اس موقع پر اپنے کالج میں آر ٹی آئی کلب کھولنے کا اعلان کیا کمیشن نے میڈم سمیرا اکبر کو پہلی خاتون آر ٹی آئی ایمبیسیڈر مقرر کیا اب منصوبہ ہے کہ پنجاب کے تمام آرٹس سائنس اور کامرس کے سات سو سات سو بیانوےکالجز کو انٹر لنک کیا جائے گا آخر میں ایک پودا لگایا گیا جس کا نام آر ٹی آئی پلانٹ رکھا گیا پرنسپل نے آر ٹی آئی کے تمام شرکاء میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں    

 انفارمیشن تک رسائی  ہر شہری کا حق ہے 

آئین کے آرٹیکل انیس اے کے مطابق ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ۔ اسے عوامی نوعیت کے تمام معاملات تک رسائی دی جائے نہ صرف سرکاری ڈیپارٹمنٹ کی انفارمیشن بلکہ پرائیویٹ ادارے کی ایسی انفارمیشن جو سرکاری مالی اعانت میں ہو اس کے پیچھے یہ اصول کار فرما ہے کہ سرکاری انفارمیشن پاکستان کے ہر شہری کی پراپرٹی ہے جو ٹیکس ادا کر رہا ہو  دو ہزار تیرہ میں ایک ایکٹ پاس کیا گیا جس کے تحت انفارمیشن نہ دینے والا سرکاری اہل کار سزا کا حقدار ہوگا  شہری جسے یہ انفارمیشن درکار ہو اپنی درخواست رول دس ٹو پی ٹی اینڈ آر ٹی آئی اے دو ہزار تیرہ کے تحت شناختی کارڈ کی کاپی۔ٹیلی فون نمبر ۔ای میل ایڈریس اور میل ایڈریس کے ساتھ درخواست دے آپ کی درخواست پر کاروائی ہو گی 

Related posts

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا تین جنوری سے آغاز ۔لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو پانچ پانچ کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

Ittehad

سیکنڈ شفٹ میں کام کرنے والے تدریس و غیر تدریسی عملے کے معاوضہ جات کے تعین کا نوٹیفکیشن 

Ittehad

تمام اسیران رہا ہوگئے سترہ معاہدے طے پا جانے پر اور ایک 114ہائیکورٹ کو حکم پر رہائی ملی

Ittehad

Leave a Comment