2021 Latest News Obituary

سابق جنرل سیکرٹری پیپلا ساہیوال ڈویژن و رہنما اتحاد اساتذہ پیر سید نوید الحسن گیلانی انتقال کر گئے

اتحاد اساتذہ کے راہنما اور پی پی ایل اے ساہیوال ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ کی ایک نامور شخصیت پیر سید نوید الحسن گیلانی کل الصبح دل کادورہ پڑ۔ے سے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی عمر تقریباً اکسٹھ برس تھی وہ گزشتہ برس ہی مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ کالج گوگیرہ سے ریٹائر ہوئے تھے وہ سیاسیات پر گہری نظر رکھنے اور ایک واضح نکتہ نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک روحانی شخصیت بھی تھے وہ شیخو پور شریف کے گدی نشین بھی تھے ان کے مریدین کی تعداد ہزاروں میں تھی وہ ایک عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے مگر دوائی دارو سے چل رہا تھا کل صبح ان پر دل کا دودہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اتحاد اساتذہ ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور  ان کے درجات کی بلندی کے لیےدعاگو ہے

Related posts

سول لائنز کالج کے زوالوجی کے جواں سال اسسٹنٹ پروفیسر عامر ندیم  انتقال کر گئے

Ittehad

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے اپنے دفتر کے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کا اجلاس بائیس نومبر کو طلب کر لیا

Ittehad

غریب مگر ذہین یونیورسٹی طالب علموں کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وظائف 

Ittehad

Leave a Comment