2021 Akhbaar Latest News

ڈاکٹر مزمل حسین کی بے مثال تقریب پذیرائی

لیہ شہر کے معروف ماہر تعلیم۔ نامور استاد اردو ادب ۔محقق ۔بیس سے زائد کتب کے مصنف ۔کالم نگار ۔کالجز کی انتظامیہ چلانے کی عمدہ مثال قائم کرنے والے ڈاکٹر مزمل حسین مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے ان کی تکمیل سروس پر ان کی تمام شعبوں میں کارہائے نمایاں خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کرنے کے لیے پروقار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا ۔اس بے مثال تقریب کے انعقاد کے لیے ان کے شاگردان رشید ڈویژنل صدر پی پی ایل اے جناب فرحان یاسر چاند ۔خوشگفتار اور مقامی پی پی ایل اے کے صدر جناب جرات عباس اور اتحاد اساتذہ ضلع لیہ کے صدر سبحان سہیل خان کی کاوشوں کو دخل ہے جنہوں نے اس خوبصورت محفل کو ہر حوالے سے کامیاب بنانے کے لیے ہر طرح سے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی انہوں نے پنجاب بھر سے اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران کو اس میں مدعو کیا اس کے علاؤہ ڈویژن بھر سے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شعرا  ادبا۔لکھاری اور ممتاز شخصیات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے خوبصورت وسیع و عریض ہال میں جمع کیں تین  گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس پر وقار تقریب میں دو درجن سے زائد مقررین نے اپنے اپنے انداز میں ڈاکٹر مزمل حسین کو خراج تحسین پیش کیا ان میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر محمد عارف ۔پروفیسر رانا اسلم پرویز۔ پروفیسر غلام مصطفی چوہدری ۔پروفیسر محبوب عارف ۔پروفیسر حسن رشید رئیس۔پی پی ایل اے کے قائم مقام صدر پروفیسر زاہد اعوان ۔مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم ۔صدر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر رمضان ۔صدر لاہور ڈویژن توصیف صادق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد ارشاد اور سابق ممبر قومی اسمبلی سردار بہادر خاں نمایاں ہیں  

Related posts

پشاور ۔۔سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر بشیر احمد کو ہلاک کر دیا

Ittehad

میاں چنوں ۔۔سابق پرنسپل مرد آہن پروفیسر عبد الغفار ڈوگر انتقال کر گئے

Ittehad

فرحان چاند،طاہر بخاری اور ناصر جاوید جپہ کے لیے خصوصی دعا کی اپیل

Ittehad

Leave a Comment