2024 Latest News Press Releases

کالج اساتذہ توجہ فرمائیں کالج آفیس کے ذریعے اکاؤنٹ آفیس کو مطلوبہ پرسنل معلومات فراہم کریں

بصورت دیگر یکم ستمبر کو ملنے والی سیلری روک دی جائے گی مطلوبہ معلومات میں شناختی کارڈ نمبر ،تاریخ پیدائش اور انٹرنیشنل بنک اکاونٹ نمبر شامل ہیں ۔اس مرتبہ اکاؤنٹ آفیس نے جزوی ڈیٹا شیٹ خود بنا کر کالجز کو دی ہے کہ آپ کے کالج کا یہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ تنخواہیں وصول کر رہا ہے آپ ان کے فراہم کردہ کوائف جو فراہم کردہ شیٹ میں درج ہیں کی تصدیق کریں نام ،تاریخ پیدائش ۔شناختی کارڈ نمبر اور بنک اکاونٹ مگر سب لوگوں کا انٹرنیشنل بنک اکاونٹ IBAN نمبر جو سولہ سے چوبیس ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے نہیں ہے یہ چاروں کوائف اکاؤنٹ کے حوالے سے بہت اہم ہیں جن کا ملازمت اور ریٹائرمنٹ پر انحصار ہے ان کو اچھی طرح چیک کر لیں غلط درج ہونے کی صورت میں خاصی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے

اکاؤنٹنٹ جنرل پلان کر رہا ہے کہ اگست کی تنخواہ جو یکم ستمبر کو ادا کی جاتی ہے اکاؤنٹ آفیس سے ڈائریکٹ ملازم کے پرسنل اکاؤنٹ میں منتقل ہو لہذا اگلے چند روز میں ہر صورت اکاؤنٹ آفیس میں پہنچ جانا چاہیے تاکہ اگلا پے رول چلنے سے قبل ڈیٹا فیڈ ہو سکے

اتحاد اساتذہ پاکستان اپنی ایک تفصیلی خبر میں یہ شائع کر چکی ہے کہ آئی بی این اے انٹرنیشنل بنک اکاونٹ نمبر سے مراد وہ جامع بنک اکاونٹ نمبر ہے جس میں ذاتی بنک اکاونٹ کے ساتھ برانچ کوڈ شہر کا کوڈ صوبے اور ملک کا کوڈ سب ہوتے ہیں اور اس نمبر کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے کسی بھی ملک کے کسی شخص کے نام براہ راست یا بنک کے ذریعے منتقل کر سکتے ہیں یہ عموماً سولہ سے چوبیس ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے اور بنک ٹو بنک یہ مختلف ہوتا ہے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔گذشتہ برس کنٹرولر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ایک مراسلہ تمام صوبائی اکاؤنٹنٹ جنرل کو بجھوایا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین و ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے کوائف چیک کروائے جائیں متعلقہ دفاتر سے تصدیق کروائی جائے کہ ان کا شناختی کارڈ ۔تارہخ پیدائش اور بنک اکاونٹ IBAN درست ہیں یہ خط و کتابت جاری رہی مگر عملی طور پر کچھ نہ ہوا روایتی سست روی آڑے آتی رہی اب پیچھے سے باز پرس ہوئی تو آگے منتقلی قدرتی امر تھی دوسرا یہ ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے کہ بر وقت تنخواہوں کی ترسیل ممکن بنانے کے لیے سٹیٹ بنک اور تمام بنک ہیڈ آفیسز کا واسطہ ختم کر کے اکاؤنٹ آفیس سے سیلری سرکاری ملازم کے پرسنل اکاؤنٹ کو منتقل کی جائے جس کے لیے انٹرنیشنل بنک اکاونٹ نمبر ضروری ہے لہذا جس جس آفیس کا جو جو ملازم تنخواہ وصول کر رہا ہے ان کے میسر کوائف پر مشتمل ڈیٹا شیٹ پرنٹ کر کے بھجوائی گئی ہے ان کی تصدیق چاہی ہے اور ہر ملازم سے آئی بی این اے لیکر اس پر درج کر کے تین چار روز میں واپس کرنے کا لکھا ہے مگر تاحال بہت کم دفاتر سے واپسی ہوئی ہے آپ سے گذارش ہے یہ کوائف اکاؤنٹ کے پوائنٹ آف ویو کے لحاظ سے بہت ہی اہم ہیں انہیں خود بھی چیک کر لیں اور چیک بک سے نوٹ کر کے IBAN دفتر کو فراہم کر دیں تاکہ اگلے چند ایام میں اکاؤنٹ آفیس کو مل جائیں اور آگے پے رول کو چلنے سے قبل کوائف فیڈ ہو جائیں اس لیے کہ اگر یہ نہیں پہنچ پاتے تو وہ اگست کی تنخواہ جو یک ستمبر کو واجب الادا ہونا ہے روکنے کا اردہ رکھتے ہیں

Related posts

الیکشن کمیشن اف پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی میں  اساتذہ کی بھرتی  روک دی

Ittehad

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Ittehad

ماسٹر ڈگری اور پی ایچ ڈی کے لیے کامن ویلتھ سکالرشپ۔ایچ ای سی نے اعلان کر دیا

Ittehad

2 comments

Muhammad Ishaq Khan Niazi July 28, 2024 at 8:28 pm

Good

Reply
Muhammad Ishaq Khan Niazi July 28, 2024 at 8:29 pm

Good excellent

Reply

Leave a Comment