Latest News Promotion Notifications

اسلام آباد، سرکاری ملازمین کے لئےٹائم سکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور

ویب ڈیسک: مختلف نیوز چینلز اور نیوز ویب سائٹس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے لاکھوں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم شہبازشریف نےٹائم اسکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور کرلی۔

شہباز شریف کی  جانب سے ٹائم سکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور کرنے پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی ملازمین ٹائم سکیل پروموشن کیلئے گزشتہ 21 سال سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوہزار ایک میں وفاقی حکومت نے ٹائم سکیل پروموشن معطل کی تھی۔

وفاقی ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے وزیراعظم شہبازشریف کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

Related posts

 اٹھاسی نو منتخب لیکچررز اردو کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن  کرنے پر مبارکباد   

Ittehad

تئیس ریٹائرڈ پروفیسرز کی لیو انکیشمنٹ کی منظوری 

Ittehad

دو انمول ہیرے خاک میں مل گئے انتقال۔پر ملال

Ittehad

Leave a Comment